علی گڑھ، 27 اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی بارہویں جماعت کی طالبہ صبیرہ حارث نے قازقستان میں منعقدہ 16ویں ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔صبیرہ نے اپنی مہارت اور عزم کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک انفرادی گولڈ میڈل اور ایک ٹیم گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اور چیمپیئن شپ کی نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں شامل ہو گئیں۔
فائنل میچ میں صبیرہ کی جیت ایک حیران کن واپسی کا مظہر تھی۔ انہوں نے 105 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سے آغاز کیا، لیکن ثابت قدمی اور مہارت سے آگے بڑھتے ہوئے سب کو حیران کر دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ان کی فتح کا سب سے قابلِ ذکر لمحہ وہ تھا جب انہوں نے ہم وطن اَدیا کتیال کو پیچھے چھوڑ دیا، جو 113 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط دعوے دار سمجھی جا رہی تھیں۔ صبیرہ کی مستقل مزاجی، دباؤ میں تحمل، اور حکمتِ عملی نے انہیں فاتح بنایا۔
#AMU’s Sabeera Haris brings glory 🇮🇳 Wins Double Gold🥇🥇 at Asian Shooting Championship, Kazakhstan — Individual + Team triumph🏆https://t.co/b6qtOioVku
— Aligarh Muslim University (@AMUofficialPRO) August 27, 2025
#AsianChampionship #IndiaShines #Shooting@ANI @dpradhanbjp @PMOIndia @rashtrapatibhvn @MIB_India @EduMinOfIndia @htTweets pic.twitter.com/RNNbSM4Uqd
صبیرہ کی جیت نہ صرف ان کی قوتِ ارادی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر کھیل میں بڑھتی ہوئی مسابقت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ ان کی فتح کو چیمپیئن شپ کے سب سے سنسنی خیز لمحات میں شمار کیا جائے گا۔
ان کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہاکہ وہ واقعی یونیورسٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہمارے طلبہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل میں بھی ترقی کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ صبیرہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سیکریٹری، پروفیسر ایس. امجد علی رضوی نے کہا کہ یہ کامیابی ان کی محنت، نظم و ضبط، اور کھیل سے لگن کا نتیجہ ہے۔
"صبیرہ نے نہ صرف اے ایم یو بلکہ ملک کا بھی سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال اور ایک سچی رول ماڈل ہیں۔۔