اگنی پتھ:لڑکیاں بھی بن سکتی ہیں اگنی ویر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2022
اگنی پتھ:لڑکیاں بھی بن سکتی ہیں اگنی ویر
اگنی پتھ:لڑکیاں بھی بن سکتی ہیں اگنی ویر

 

 

نئی دہلی: لڑکیوں کی بھرتی بھی اگنی پتھ اسکیم کے تحت کی جائے گی۔ انڈین نیوی میں لڑکیوں کا داخلہ انجینئر مکینک، کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، میڈیکل اسسٹنٹ اور سیلر جیسی کئی پوسٹوں پر ہوگا اور انہیں اگنی ویر کہا جائے گا۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل ایس این گھورمارے کے مطابق اگنی ویر کے تحت ہونے والی بھرتی میں 20 فیصد سیٹیں خواتین کے لیے مختص ہوں گی۔

بھرتی کے بعد خواتین کو مختلف برانچوں میں بھیجا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ عرصہ قبل مرد اگنی ویر کی عمر میں چھوٹ دی گئی تھی اور ان کی عمر کی حد 23 سال کر دی گئی تھی۔

اگلے سال سے یہ صرف 21 سال ہو جائے گی۔ تحریری امتحان کا پیٹرن آبجیکٹو ٹائپ ہوگا۔ سائنس، ریاضی اور جنرل نالج سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ یہ امتحان 30 منٹ کا ہوگا۔ امتحان کا نصاب اور نمونہ پیپر ہندوستانی بحریہ کی بھرتی ویب سائٹ پر دیا گیا ہے۔