نیلوفا یاسمین ۔ ایک بنگالی اسکالر نے کیا ملک میں ٹاپ - UGC NET

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2025
نیلوفا یاسمین ۔ ایک  بنگالی اسکالر نے کیا ملک میں ٹاپ     -  UGC NET
نیلوفا یاسمین ۔ ایک بنگالی اسکالر نے کیا ملک میں ٹاپ - UGC NET

 



کلکتہ: زبان کی بنیاد پر شناخت کی سیاست کے اس دور میں بنگال کی ایک نوجوان اسکالر نے اپنی علمی قابلیت کے ذریعے مادری زبان کی طاقت کو ثابت کر دیا ہے، مغربی بنگال کی ایک پی ایچ ڈی اسکالر کا بنگالی زبان میں تحقیق کرتے ہوئےUGC-NET 2025 میں مکمل 100 پرسنٹائل حاصل کئے ہیں ۔

 26 سالہ نیلوفا یاسمین جو بنگال کے کٹوا ضلع سے تعلق رکھتی ہیں اور حالیہUGC-NET امتحان میں ٹاپ کر چکی ہیں۔ نیلوفا کو گانے اور بنگالی ادب سے گہرا لگاؤ ہے اور وہ اس وقت مدھجوگرےر بانگلا شاہتو (قرونِ وسطیٰ کا بنگالی ادب) پر تحقیق کر رہی ہیں۔

 نیلوفا نے کہا کہ  جب میں نے 26 جون کوNET کا امتحان دیا تو دل میں ایک احساس تھا کہ اس بارJRF (جونیئر ریسرچ فیلوشپ) حاصل کر لوں گی،لیکن یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ٹاپ کر جاؤں گی،انہوں نے مزید بتایا کہ یہ میری تیسری کوشش تھی۔ پہلے دو امتحانات میںNET تو کلیئر کیا، لیکنJRF سے رہ گئی تھی۔ اس بار میں نے تہیہ کر لیا تھا کہ اچھی رینک حاصل کرنی ہے، اور یہی جذبہ مجھے ایک اور کوشش کے لیے لے آیا۔

ان کے والدین دونوں تعلیمی شعبے سے وابستہ ہیں، اس لیے تعلیم کا راستہ ان کے لیے قدرتی تھا۔ لیکن نیلوفا بتاتی ہیں کہ ان کے والدین نے کبھی زبردستی نہیں کی۔میں صبح جلدی اٹھنے والی نہیں ہوں، وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں۔میں رات گئے تک پڑھتی تھی ۔ اکثر صبح تک۔ جب بھی ابو مجھے ان عجیب اوقات میں جاگتے دیکھتے، وہ کہتے، ’خود پر اتنا دباؤ مت ڈالو، تمہیں اتنا سخت پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

شاندار تعلیمی ریکارڈ رکھنے کے باوجود ان کی محبت ادب سے تھی، جس نے انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بنگالی ادب کی طرف موڑا۔میں نے مادھیمک اور اُچچو مادھیمک (دسویں اور بارہویں) دونوں امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ سب لوگ کہتے تھے سائنس لو، لیکن میں نے آرٹس ۔ اور بعد میں بنگالی کو اس لیے چُنا کہ مجھے گانا اور ادب پسند ہے، خاص طور پر بنگالی ادب۔کامیابی کے پیچھے مطالعے کا کیا معمول تھا؟ نیلوفا ہنستے ہوئے کہتی ہیں۔میں نے کوئی خاص رُوٹین نہیں بنائی تھی۔ کبھی گھنٹوں پڑھتی، کبھی لمبے وقفے لیتی۔ کئی بار تو ایک ہی چیز بار بار پڑھ کر اُکتا جاتی،اور امی کو فون کرتی۔ جب بھی میں اس تھکن کا شکوہ کرتی، امی سکون سے کہتیں، ’فکر نہ کرو اس بار تم پورے نمبر لاؤ گی۔

تحقیقی کام سے فرصت کے لمحات میں نیلوفا کیا کرتی ہیں؟

میں تربیت یافتہ ربیندر سنگیت گلوکارہ ہوں اور میرا یوٹیوب چینل بھی ہے۔ گانا میرا شوق ہے ۔ جب تحقیق سے تھک جاتی ہوں، گانے سے نیا جوش ملتا ہے، وہ خوشی سے بتاتی ہیں۔کیا وہ چاہتی ہیں کہ ان کی کامیابی دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بنے؟میں یہی چاہوں گی۔ ہر لڑکی جو تعلیمی میدان میں کچھ کرنا چاہتی ہے، اسےJRF کے لیے ضرور کوشش کرنی چاہیے۔ یہ آپ کو پی ایچ ڈی کے دوران مالی طور پر خودمختار بنا دیتا ہے