#Pegasus

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2021
#Pegasus
#Pegasus

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

مرکزی حکومت نے پیگاسس معاملے میں حلف نامہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس پر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اب ہمیں حکم دینا ہوگا۔ پیگاسس جاسوسی معاملے کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوئی۔اس دوران مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس معاملے پر حلف نامہ داخل نہیں کرے گی۔عدالت نے مرکز کے اس رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وہیں چیف جسٹس رمانا سماعت کے دوران سختی سے پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ عدالت جاننا چاہتی ہے کہ حکومت اس معاملے پر کیا کر رہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اب ہمیں حکم دینا ہے۔ دراصل اس سے قبل کی سماعت میں مرکز نے دو بار حلف نامہ داخل کرنے کے سلسلے میں عدالت سے وقت طلب کیا تھا ، تاہم اب حکومت نے اس سے صاف انکار کر دیا ہے۔