یوگا: جسم و ذہن کی قدیم ریاضت کے حیرت انگیز فوائد

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2025
یوگا: جسم و ذہن کی قدیم ریاضت کے حیرت انگیز فوائد
یوگا: جسم و ذہن کی قدیم ریاضت کے حیرت انگیز فوائد

 



زیبا نسیم : ممبئی

یوگا، جو کہ ایک قدیم ریاضت اور مراقبہ ہے، آج کے مصروف اور بے ہنگم دور میں انتہائی مقبول ہو چکا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے یوگا روزمرہ کی تھکن اور ہنگامہ خیزی سے بچنے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ چاہے آپ اپنے کمرے کے فرش پر یوگا چٹائی بچھا کر 'ڈاؤن ورڈ فیسنگ ڈاگ' پوز کر رہے ہوں، بھارت کے کسی آشرم میں ہوں یا نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ، یوگا آپ کے جسم اور ذہن دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے کچھ فوائد تو آپ کی خوراک کی عادات تک بھی پہنچتے ہیں۔

 یوگا کی اقسام

یوگا کی بہت سی اقسام ہیں۔ ہٹھا یوگا(Hatha Yoga) — جو کئی انداز کا امتزاج ہے — سب سے زیادہ مقبول ہے۔ یہ یوگا کی زیادہ جسمانی قسم ہے، نہ کہ ساکت یا مراقبے پر مبنی شکل۔ ہٹھا یوگا میں پرانایاما (سانس کی مشقیں) پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے بعد مختلف آسن (یوگا کی جسمانی مشقیں) کیے جاتے ہیں، جن کا اختتام شواسانا (آرام کی کیفیت) پر ہوتا ہے۔یوگا کی مشق کے دوران مقصد یہ ہوتا ہے کہ جسمانی چیلنج کو قبول کیا جائے لیکن حد سے زیادہ بوجھ محسوس نہ ہو۔ اس مقام پر سانس پر توجہ دی جاتی ہے اور ذہن کو پُرسکون اور قبول کرنے والا بنایا جاتا ہے۔

 بہتر جسمانی تصور

یوگا اندرونی شعور کو فروغ دیتا ہے۔ یہ آپ کی توجہ اس پر مرکوز کرتا ہے کہ اس لمحے آپ کا جسم کیا کر سکتا ہے۔ یہ سانس، دماغ اور جسم کی طاقت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ یوگا کا مقصد ظاہری خوبصورتی نہیں ہوتا۔یوگا اسٹوڈیوز میں عموماً آئینے نہیں ہوتے تاکہ لوگ باہر کے نظارے یا دوسروں کی شکل و صورت کے بجائے اپنی اندرونی کیفیت پر توجہ دے سکیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یوگا کرنے والے افراد اپنے جسم کے بارے میں زیادہ باخبر اور مطمئن ہوتے ہیں اور کم نکتہ چینی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یوگا کھانے کی بیماریوں کے علاج اور مثبت جسمانی تصور اور خود اعتمادی کو فروغ دینے والے پروگراموں کا اہم حصہ بن گیا ہے۔

 ذہین(Mindful) کھانے کی عادت

ذہن داری(Mindfulness) کا مطلب ہے کہ آپ بغیر کسی تنقید کے موجودہ لمحے میں جو کچھ بھی محسوس کر رہے ہیں اس پر توجہ دیں۔یوگا کی مشق سے ذہن داری میں اضافہ صرف کلاس کے دوران ہی نہیں بلکہ زندگی کے دوسرے پہلوؤں میں بھی ہوتا ہے۔محققین نے ذہین کھانے کو یوں بیان کیا ہے کہ کھانے کے دوران جسمانی اور جذباتی کیفیات کی شعوری آگاہی ہو۔ ان عادات کو جانچنے کے لیے ایک سوالنامہ تیار کیا گیا جس میں درج ذیل پہلو شامل تھے:

* پیٹ بھر جانے کے باوجود کھاتے رہنا(Disinhibition)

* کھانے کی شکل، ذائقہ اور خوشبو کا شعور

* ماحولیاتی اثرات جیسے کھانے کی خوشبو یا نظر آنے پر کھا لینا

* اداسی یا تناؤ کی حالت میں کھانا(Emotional eating)

* کسی اور چیز میں مشغول ہو کر کھانا

تحقیق سے معلوم ہوا کہ یوگا کرنے والے افراد ان تمام پہلوؤں میں زیادہ ذہین(mindful) تھے۔ یوگا کی مشق کے سال اور ہفتے میں اس کی مدت ذہین کھانے کے زیادہ اسکور سے منسلک پائی گئی۔ یوگا جسم کے جذبات اور احساسات کے بارے میں شعور بڑھاتا ہے، جو کھانے کے وقت بھی کام آتا ہے ،جب آپ ہر نوالے کی خوشبو، ذائقے اور ساخت کو بہتر طور پر محسوس کرتے ہیں۔

 وزن کم کرنے اور برقرار رکھنے میں مددگار

یوگا کرنے والے افراد اور ذہین کھانے والے لوگ اپنے جسم کی بھوک اور تسکین کے اشاروں کے بارے میں زیادہ حساس ہوتے ہیں۔محققین نے پایا کہ جو افراد ہفتے میں کم از کم 30 منٹ یوگا کرتے تھے اور یہ عمل کم از کم چار سال جاری رکھا، انہوں نے درمیانی عمر میں کم وزن بڑھایا۔ کچھ افراد جن کا وزن زیادہ تھا، انہوں نے یوگا کے ذریعے وزن کم کیا۔ مجموعی طور پر یوگا کرنے والے افراد کا باڈی ماس انڈیکس(BMI) اُن لوگوں کے مقابلے میں کم تھا جو یوگا نہیں کرتے تھے۔ محققین نے اس کا سبب ذہن داری(mindfulness) بتایا۔ ذہین کھانے کی عادت کھانے کے ساتھ زیادہ مثبت تعلق پیدا کرتی ہے۔

 جسمانی صحت میں بہتری

یوگا ذہن اور جسم میں تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، مگر یہ ورزش کی صلاحیت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔محققین نے ایسے افراد کا مطالعہ کیا جنہوں نے پہلے کبھی یوگا نہیں کیا تھا اور سست طرزِ زندگی گزار رہے تھے۔ آٹھ ہفتے تک ہفتے میں دو بار یوگا کرنے کے بعد ان کی پٹھوں کی طاقت، برداشت، لچک اور دل و پھیپھڑوں کی صحت میں بہتری دیکھی گئی۔

 دل کی صحت کے فوائد

چند تحقیقی مطالعات نے یوگا کو دل کے خطرات کم کرنے میں مؤثر پایا ہے: یوگا نے ہائی بلڈ پریشر والے افراد میں فشارِ خون کم کیا۔ غالباً یوگا"baroreceptor sensitivity" کو بحال کرتا ہے، جس سے جسم میں خون کے دباؤ میں عدم توازن کا پتا چلتا ہے اور توازن برقرار رہتا ہے۔ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ یوگا نے صحت مند افراد اور دل کی بیماری والے مریضوں دونوں میں لپڈ پروفائلز بہتر کیے۔ اس نے غیر انسولین پر مبنی ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کم کیا اور ان کی دوائیوں کی ضرورت کم کر دی۔ یوگا اب کئی کارڈیک ری ہیبیلیٹیشن پروگراموں میں شامل کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دل کی صحت اور تناؤ کم کرنے میں مددگار ہے۔

نوٹ: کسی بھی نئی ورزش کا آغاز کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

محققین اس بات کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں کہ کیا یوگا ڈپریشن اور گٹھیا کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، اور کیا یہ کینسر سے بچاؤ میں بہتری لا سکتا ہے۔

 یوگا کے بارے میں جاننے کے لیے 5 اہم باتیں

یوگا عموماً جسمانی مشقوں، سانس لینے کی تکنیکوں اور مراقبے کا مجموعہ ہوتا ہے، جبکہ کلاسیکی یوگا میں روحانی پہلو بھی شامل ہوتا ہے۔ محققین یہ جاننے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں کہ یوگا کس طرح صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اگر آپ یوگا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو درج ذیل 5 باتیں آپ کے لیے جاننا اہم ہیں کہ . یوگا کئی طبی مسائل میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یوگا مختلف طبی مسائل میں مددگار ہو سکتا ہے۔ کمر درد پر بہت زیادہ تحقیق کی گئی ہے اور شواہد بتاتے ہیں کہ یوگا سے اس میں کچھ بہتری آ سکتی ہے۔ محدود تحقیق یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ یوگا گردن کے درد، سر درد اور گھٹنے کے گٹھیا کے درد کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ یوگا اضطراب(Anxiety)، ڈپریشن، مینوپاز (سن یاس) کی علامات، وزن کم کرنے اور سگریٹ نوشی چھوڑنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

. یوگا عمومی صحت اور فلاح کے لیے بھی فائدہ مند ہے

مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوگا تناؤ کو قابو میں رکھنے، اچھی صحت کی عادات اپنانے، ذہنی و جذباتی صحت، نیند اور توازن کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اگر درست طریقے سے کیا جائے تو یوگا عمومی طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہےڈصحت مند افراد کے لیے یوگا ایک محفوظ جسمانی سرگرمی مانی جاتی ہے، بشرطیکہ اسے صحیح طریقے سے کیا جائے۔ تاہم، دیگر جسمانی سرگرمیوں کی طرح یوگا سے بھی چوٹ لگ سکتی ہے۔ چوٹ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کسی مستند یوگا انسٹرکٹر کی نگرانی میں مشق کرنا بہتر ہے۔ خود سے بغیر رہنمائی کے یوگا سیکھنے سے چوٹ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

4. یوگا بچوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے

ابتدائی شواہد بتاتے ہیں کہ یوگا بچوں اور نوجوانوں میں اضطراب اور ڈپریشن کو کم کر سکتا ہے۔ یوگا وزن زیادہ ہونے یا موٹاپے کا شکار بچوں اور نوجوانوں کے لیے وزن گھٹانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

5. حمل کے دوران احتیاط کے ساتھ یوگا محفوظ ہو سکتا ہےحمل کے دوران سرگرم رہنا عموماً اچھا سمجھا جاتا ہے، لیکن ورزش آپ کے لیے محفوظ ہے یا نہیں، اس کا اندازہ آپ کے طبی معالج کو کرنا چاہیے۔ حمل کے دوران بعض سرگرمیوں، جن میں یوگا بھی شامل ہے، میں کچھ ترامیم کی ضرورت پڑ سکتی ہے (مثلاً، زیادہ دیر تک پیٹھ کے بل لیٹنے سے گریز کرنا)۔ یوگا حمل کے دوران مختلف طبی فوائد دے سکتا ہے، جن میں اضطراب، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کو کم کرنا شامل ہے۔