نہرو نے کیوں ٹھکرایا تھا، عمان کاگوادر بندرگاہ کا تحفہ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 17-12-2025
نہرو نے کیوں ٹھکرایا تھا، عمان کاگوادر  بندرگاہ  کا تحفہ
نہرو نے کیوں ٹھکرایا تھا، عمان کاگوادر بندرگاہ کا تحفہ

 



آواز دی وائس : نئی دہلی 

 اگر ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے عمان کی پیشکش قبول کر لی ہوتی تو آج پاکستان کی گوادر بندرگاہ بھارت کا حصہ ہوتی۔ یہ بات بظاہر عجیب لگتی ہے مگر تاریخی حقائق یہی بتاتے ہیں۔ یہ حقیقت اس وقت ایک بار پھر سامنے آ رہی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی عمان کے ایک تاریخی دورے پر جانے والے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس دور میں عمان کے سلطان کی جانب سے نہرو کو دی گئی یہ پیشکش کتنی اہم تھی اور نہرو کی وہ کون سی مجبوری تھی جس کی وجہ سے انہوں نے گوادر بندرگاہ کا تحفہ قبول نہیں کیا جو آج پاکستان کے لیے ایک نہایت اہم بندرگاہ بن چکی ہے۔

 اپ کو بتا دیں کہ سال1950 کی دہائی میں عمان نے گوادر جو اس وقت ایک چھوٹا سا ماہی گیر گاؤں تھا ہندوستان کو فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس وقت وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی قیادت میں ہندوستانی حکومت نے یہ پیشکش مسترد کر دی اور 1958 میں پاکستان نے اسے 3 ملین پاؤنڈ میں خرید لیا۔

یہ  اب یہ بحث ہے کہ کس طرح آج کا اسٹریٹجک بندرگاہی شہر گوادر ہندوستان کا ہو سکتا تھا اور نہرو نے اسے کیوں ٹھکرا دیا۔

پاکستان کا قیمتی بندرگاہی شہر گوادر کبھی ماہی گیروں اور تاجروں کا ایک پرسکون قصبہ تھا یہاں تک کہ چین نے اسے اپنی سرمایہ کاری سے بدل دیا۔ہتھوڑے کی شکل والا یہ ماہی گیر گاؤں اب پاکستان کی تیسری بڑی بندرگاہ کا مرکز ہے جسے اکثر چین کی متنازعہ دین کہا جاتا ہے۔گوادر ہمیشہ پاکستان کا حصہ نہیں تھا۔ یہ تقریباً 200 سال تک عمان کے زیر اقتدار رہا اور 1950 کی دہائی تک یہی صورتحال رہی۔

گوادر 1783 سے عمان کے سلطان کے قبضے میں تھا۔تاہم کشمیر کی مبینہ غلطی چین کے حصے کے طور پر تبت کو تسلیم کرنا 1953 اور 2003 اور کچتھیوو کی حوالگی 1974 کے برعکس گوادر کی پیشکش کو مسترد کرنا عوامی بحث کا حصہ نہیں بنا۔اس بارے میں  بریگیڈیئر گرمت کنوال نے 2016 میں لکھا کہ عمان کے سلطان کی جانب سے دی گئی قیمتی پیشکش کو قبول نہ کرنا آزادی کے بعد کی بڑی اسٹریٹجک غلطیوں میں شامل ہے۔گوادر کے کئی بار ہاتھ بدلنے کی کہانی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ ایک چھوٹا ماہی گیر قصبہ خلیج عمان کے پار عمانی سلطان کے پاس کیسے پہنچا۔ جواہر لال نہرو کی قیادت میں ہندوستانی حکومت نے اس بندرگاہی شہر کو کیوں قبول نہیں کیا۔ اگر ہندوستان نے 1956 میں گوادر لے لیا ہوتا تو کیا ہوتا۔

عمان کو گوادر کیسے ملا۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مکران ساحل پر واقع گوادر پہلی بار 1783 میں عمان کے قبضے میں آیا۔کلات کے خان میر نوری ناصر خان بلوچ نے یہ علاقہ مسقط کے شہزادے سلطان بن احمد کو تحفے میں دیا تھا۔یہ طے پایا تھا کہ اگر شہزادہ عمان کا سلطان بنے گا تو گوادر واپس خان کلات کو دے دے گا مگر ایسا نہ ہوا۔شہر میں موجود عمانی قلعہ اور شاہی بازار کی کچھ عمارتیں آج بھی عمانی دور کی یادگار ہیں۔پشکان اور سر بندر جو گوادر کے قریب ماہی گیر بستیاں ہیں وہ بھی عمان کے قبضے میں تھیں۔

سلطان بن احمد نے 1792 تک گوادر کو عرب علاقوں پر حملوں کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کیا اور مسقط کا تخت حاصل کرنے کے بعد بھی گوادر واپس نہیں کیا جس سے تنازع پیدا ہوا۔سال1895 سے 1904 کے درمیان گوادر خریدنے کی تجاویز سامنے آئیں مگر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔سال1763 سے گوادر برطانوی سیاسی ایجنٹ کے زیر انتظام رہا جبکہ کلات کے خان تیل کے امکانات کے باعث اس علاقے کا مطالبہ کرتے رہے۔اسی دوران عمان کے سلطان نے بھی برطانیہ سے فوجی اور مالی مدد کے بدلے گوادر کے ممکنہ انتقال پر بات چیت جاری رکھی۔

بلوچستان پر 1948 میں پاکستان کا الحاق ہوا مگرگوادر اور مکران کا ساحلی علاقہ 1952 تک پاکستان میں شامل نہیں ہوا۔اسی مرحلے پر عمان کے سلطان نے گوادر ہندوستان کو فروخت کرنے کی پیشکش کی جو جنوبی ایشیا کی تاریخ بدل سکتی تھی۔

سابق ہندوستانی سفارتکاروں کے مطابق عمان کے سلطان نے یہ پیشکش براہ راست جواہر لال نہرو کو کی تھی۔کہا جاتا ہے کہ آزادی کے بعد گوادر عمان کی جانب سے ہندوستان کے زیر انتظام تھا کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات اچھے تھے۔یہ پیشکش غالباً 1956 میں کی گئی اور نہرو نے اسے مسترد کر دیا جس کے بعد 1958 میں عمان نے گوادر پاکستان کو فروخت کر دیا۔ہندوستان کی جین برادری بھی گوادر خریدنے میں دلچسپی رکھتی تھی اور اس کے پاس اس کے لیے مالی وسائل موجودتھے۔جب پاکستان کو معلوم ہوا کہ ہندوستان بھی گوادر خریدنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس نے اپنی کوششیں تیز کیں اور 1 اگست 1958 کو معاہدہ طےپایا۔یوں گوادر عمان سے برطانوی کنٹرول میں آیا اور پھر پاکستان کو منتقل ہو گیا۔

نہرو نے گوادر کیوں قبول نہیں کیا۔
یہ فیصلہ صرف نہرو کا ذاتی نہیں تھا بلکہ حالات کے تحت کیا گیا تھا۔اس وقت کے خارجہ سیکریٹری سبھمل دت اور انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ بی این ملک نے بھی اس کی مخالفت کی تھی۔اگر ہندوستان گوادر خرید لیتا تو یہ پاکستان کے اندر ایک ہندوستانی علاقہ بن جاتا جس تک زمینی رسائی ممکن نہ ہوتی۔یہ صورتحال مشرقی پاکستان جیسی ہوتی جہاں رسد اور دفاع مشکل تھا۔نہرو اس وقت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں تھے اس لیے گوادر جیسے انکلیو کو غیر ضروری اشتعال سمجھا گیا۔آج تقریباً 65 سال بعد یہ فیصلہ ایک بڑی سفارتی غلطی محسوس ہو سکتا ہے مگر اس وقت اسے عملی اور حقیقت پسندانہ قدم سمجھا گیا۔

گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت۔

خلیج عمان پر واقع گوادر طویل عرصے سے عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔پاکستان نے اسے گہرے پانی کی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ بنایا مگر یہ 2008 میں حقیقت بنا۔گوادر کی اصل اہمیت چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بعد بڑھی۔چین آبنائے ملاکا پر انحصار کم کرنا چاہتا تھا جہاں سے اس کی تقریباً 80 فیصد توانائی آتی ہے۔

اسی مقصد کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری وجود میں آئی جس کا مرکز گوادر ہے۔یہ منصوبہ ہندوستان کی جانب سے اس لیے مسترد کیا جاتا ہے کہ یہ متنازعہ علاقوں سے گزرتا ہے۔اگرچہ یہ منصوبہ 45.6 ارب ڈالر کا ہے مگر اس میں تاخیر اور بلوچ عوام کے احتجاج شامل رہے ہیں۔بلوچستان کے لوگ اسے اپنے وسائل کےاستحصال کے طور پر دیکھتے ہیں۔اسی لیے گوادر اور چینی مفادات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔چین کے اثر و رسوخ کامقابلہ کرنے کے لیے ہندوستان نے ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کو فروغ دیا۔یہ بندرگاہ گوادر سے تقریباً 200 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔اس کےذریعےہندوستان افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی چاہتا ہے۔

اگر نہرو نے گوادر قبول کر لیا ہوتا۔
اگر ہندوستان نے گوادر خرید لیا ہوتا تو یہ کچھ عرصے کے لیے قابل دفاع ہوتا مگر طویل مدت میں مشکلات رہتیں۔گوادر ایک تنگ پٹی کے ذریعے خشکی سے جڑا ہے جو تقریباً 800 میٹر چوڑی ہے۔اسی وجہ سے فوجی رسائی اور دفاع مشکل ہو جاتا۔ماہرین کے مطابق اس شہر کو صرف سمندر یا فضا کے ذریعے رسد پہنچائی جا سکتی تھی جو اس دور میں ہندوستان کے لیے مشکل تھا۔البتہ یہ کشمیر جیسے بڑے تنازع میں سفارتی دباؤ کے طور پر استعمال ہو سکتا تھا۔ماضی کو دیکھ کر فیصلے آسان لگتے ہیں مگر اس وقت کے حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا گیا تھا۔