ہمیں اپنی عزت، زمین اور وقار واپس چاہیے- دہشت گردی کے متاثرہ شخص کے بیٹے عمر میر کی دہار

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 18-07-2025
ہمیں اپنی عزت، زمین اور وقار واپس چاہیے- دہشت گردی کے متاثرہ شخص کے بیٹے عمر میر کی دہار
ہمیں اپنی عزت، زمین اور وقار واپس چاہیے- دہشت گردی کے متاثرہ شخص کے بیٹے عمر میر کی دہار

 



تحریر: آشا کھوسہ

4 مئی 1995 کو، پانچ سالہ عمر میر اپنے محلے کے بچوں کے ساتھ اوڑی (شمالی کشمیر) میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولیوں کی آوازیں سنائی دیں۔ سب بچے کھیل چھوڑ کر گھبراہٹ میں ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ عمر کو کچھ اندازہ نہیں تھا کہ یہ آوازیں اس کے والد کی شہادت کی گواہ بن رہی ہیں۔"مجھے بس اتنا یاد ہے کہ کوئی ابو کا نام پکار رہا تھا، اور سب لوگ کھیتو ں کی طرف بھاگ رہے تھے،" عمر نے تیس برس بعد یاد کرتے ہوئے کہا۔ کچھ دیر بعد اُسے محلے کی ایک دکان پر لے جایا گیا جہاں اُسے بسکٹ اور ٹافیاں دی گئیں تاکہ گھر کی چیخ و پکار اور ماتم سے دھیان ہٹایا جا سکے۔

عمر کے والد، محمد اشرف میر، محکمہ جنگلات میں ڈپٹی فاریسٹ کنزرویٹر تھے۔ شام کو دفتر سے واپسی پر انہوں نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ سڑک پر ہی اُتار دے تاکہ وہ کھیتوں کے راستے پیدل گھر جا سکیں - لیکن اسی دوران دہشت گردوں نے اُن پر گولیاں چلا دیں۔ ان کی لاش گھر کے سامنے کھیت کے کنارے ملی۔

اس سانحے نے عمر، اُس کی والدہ دلشادہ اشرف (ایک اسکول ٹیچر)، اور اُس کے دو چھوٹے بھائیوں کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔ صرف تین ماہ میں انہیں اپنا آبائی گھر چھوڑنا پڑا کیونکہ دہشت گردی کے خطرات مسلسل منڈلا رہے تھے۔

ہم سوپور، پھر سری نگر منتقل ہو گئے، کرائے کے مکانوں میں، خوف اور گمنامی کی زندگی گزارنے لگے۔
عمر کی والدہ کو پولیس نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے شاید سوچا کہ یہ وقتی قدم ہے اور جلد ہی واپس اپنے گھر لوٹ آئیں گی، لیکن وہ واپسی کبھی نہ ہو سکی۔رشتہ داروں نے خوف کے مارے ان سے تعلقات توڑ لیے۔ہم جڑوں سے کٹ گئی، ذہنی طور پر بھی ہم پر بہت اثر ہوا۔ایک بڑے مکان میں 56 کنال زمین کے ساتھ پرورش پانے والے عمر اور اس کا خاندان پھر چھوٹے گھروں میں سمٹ گئے۔ دہشت گردی کے متاثرین کو اس وقت ہمدردی کی بجائے شک کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔اس وقت پورا نظام پاکستان نواز عناصر کے ہاتھ میں تھا۔ ہم جیسے لوگ - دہشت گردی کے متاثرین ، بے سہارا تھے، اور ہمیں مجرم سمجھا جاتا تھا

عمر میر پچھلے 11 سال سے مختلف اداروں میں UPSC امیدواروں کو آئین اور طرزِ حکمرانی پڑھاتے ہیں۔ ان کے مطابق اس واقعے کے اثرات اُن کی والدہ کی ذہنی صحت پر بھی پڑے، جو آخرکار ڈپریشن اور ڈیمنشیا کا شکار ہو گئیں۔ "وہ کبھی اپنے سسرال یا میکے واپس نہ گئیں۔"

حالیہ برسوں میں، کشمیر کی بدلی ہوئی فضا کے دوران عمر میر نے ہمت کی اور اپنے آبائی گھر لوٹ کر اپنے چچاؤں سے جائیداد میں حصہ مانگا - لیکن اُنہیں جھٹلایا گیا۔

 

"میرے چچا شریعت کا حوالہ دے کر کہنے لگے کہ ہمیں کوئی حق حاصل نہیں۔ اگر ایک آدمی مرتا ہے اور اس کے نابالغ بچے پیچھے رہ جائیں، تو کیا وہ جائیداد سے محروم رہیں گے؟"

عمر نے اس طرزِ عمل کو انسانی لالچ اور مذہب کے نام پر ناانصافی قرار دیا۔حالانکہ کشمیر میں اب حالات کافی بدل چکے ہیں، لیکن کچھ تلخ سچائیاں اب بھی قائم ہیں۔ مثلاً، جب محکمہ جنگلات نے اپنے شہید ملازمین کے اعزاز میں خصوصی شمارہ شائع کیا تو عمر کے والد کی تصویر تو شامل کی گئی، مگر انہیں صرف نامعلوم بندوق برداروں کا نشانہ قرار دیا گیا - حالانکہ ایف آئی آر اور تمام شواہد کے مطابق انہیں پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے قتل کیا تھا۔عمر نے اس پر اعتراض کیا تو محکمے نے اس اشاعت کو روک دیا۔ میں نے سوال اٹھائے۔ کم از کم حکومت سچ تو بولے۔ ہمیں ہماری عزت، زمین اور وقار واپس چاہیے-