سیدنا مفضل سیف الدین کا وژن: داؤدی بوہرا کمیونٹی کا صوت القرآن الکریم آن لائن یوٹیوب چینل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2026
مقدس قرآنی علوم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی سطح پر لانے کے لیےعزت مآب سیدنا مفضل سیف الدین کا وژن
مقدس قرآنی علوم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی سطح پر لانے کے لیےعزت مآب سیدنا مفضل سیف الدین کا وژن

 



آواز دی وائس/ نئی د ہلی
 داؤدی بوہرا کمیونٹی نے صوت القرآن الکریم کے نام سے ایک آن لائن یوٹیوب چینل شروع کیا ہے تاکہ ہر شخص آسانی سے قرآن کریم کی تلاوت سن سکے اور اس سے فائدہ حاصل کرے۔
یہ داؤدی بحرہ برادری کے روح رواں سيدنا مفضل سيف الدين كا ویژن ہے -  ان کا مشن ہے کہ مقدس قرآنى علوم كو عالمى سطح كے ڈجيٹل پليٹ فارم پر لايا جائے، اس ویژن كے تحت داؤدى بوہرا كوميونيٹى نے ايك  نئى پيش قدمى كى ہے- جس کے تحت  یہ  آن لائن   یوٹیوب چینل كو مقدس قرآنى علوم تك عالمى رسائى كے مقصد سے شروع كيا گيا ہے،
اس چينل پر عزت مآب سيدنا كے شہزادے سيد حسين برہان الدين كى آواز ميں مكمل قرآن مجيد  كو اداره معہد الزہرا نے نشر كيا ہے، جو قرآن كريم كى تلاوت حفظ اور مقدس تعليمات كے ليے وقف ہے،
قرآن مجيد كى خلف عن حمزه كى روايت كے مطابق تلاوت كا مكمل مجموعہ چينل پر پيش كيا گيا ہے، يہ روايت ان دس مستند روايات كا حصہ ہے جنہيں صديو ں سے  علماء كرام نے قرآن مجيد كى تلاوت كے ليے معتبر شمار كيا ہے، اس روايت كے مطابق تلاوت كے ليے مخصوص اور پختہ ادائيگى نہايت ضرورى ہے، اس وجہ سے خلف عن حمزه كى روايت كے مطابق مكمل قرآن مجيد كى ركورڈنگ آن لائن   مشكل سے ملتى ہے، صوت القرآن الكريم چينل پر اس روايت كے مطابق مكمل تلاوت كا دستياب ہونا شائقين اور متعلمين كے ليے سنہرا موقع فراہم كرتا ہے.
اداره معہد الزہراء علوم القرآن ميں داؤدى بوہرا كوميونٹى كا سربراہ ہے، سن 1976 ميں تقدس مآب سيدنا محمد برہان الدين نے اس ادارے كو قرآن كى تلاوت، حفظ  ميں كماليت حاصل كرنے كے ليے قائم فرمايا، سن 1998 سے اس ادارے كى ترقى ميں شہزاده سيد حسين برہان الدين سربراہى فرما رہے ہيں، جو تلاوت اور حفظ كے آداب ميں  بلند معيار كو استوار ركھتے ہوئے، متعلم كى تربيت كرتا ہے،
شہزاده برہان الدين الجامعة السيفيہ كے عميد بھى ہيں، جو داؤدى بوہرا كا مخصوص تعليمى اداره ہے، حفظ القرآن  ميں درستگى اور كماليت كے ليے شہزاده برہان الدين حفاظ كے امتحانات كى ذاتى طور پر نگرانى كرتے ہيں، بذات خود قارى ہونے كے ساتھ آپ مصر كى نقبت قراء القرآن الكريم كے اعزازى ركن بھى ہيں، جو عالمى سطح پر قراء القرآن كى سب سے زياده معزز و موقر مجلس شمار ہوتى ہے،
قراءت القرآن كے ميدان ميں شہزاده برہان الدين كى كاوشوں ميں ايك ، قراءت زاہره لكتاب الله نام كى 3 مجلد ہيں، جس ميں دس مستند قراءتوں كو منظم طور پر پيش كيا گيا ہے، ہر صفحے پر ايك  كيو آر كوڈ (QR code) ديا گيا ہے جس كى مدد سے قارى آيات القرآن كى دس قراءت ميں ادئيگى كو سن سكتا ہے، تاكہ اسے قراءت كے قوانين كى بالضبط  معرفت حاصل ہو، 
اس تين مجلد كے مجموعے كو جامعة الازہر الشريف سے سند حاصل ہے جو علوم القرآن كا ايك  معروف و مشہور اداره ہے
صوت القرآن الكريم نام كے اس چينل كى ابتدا عزت مآب سيدنا مفضل سيف الدين كے اس ویژن كى عكاسى كرتى ہے جس ميں آپ قرآن سے مضبوط وابستگى كو نسلوں تك پہنچانا چاہتے ہيں، آپ مسلسل كوميونيٹى كے خاندانوں كى ہمت افزائى فرماتے ہيں تاكہ وه اپنے گھروں ميں تعليم القرآن كے پابند رہيں، آپ كى منشا اور تمنا ہے كہ تمام عالم ميں ہر گھر ميں كم از كم ايك  حافظ ضرور ہو اور آپنے داؤدى بوہرا كوميونيٹى ميں ايك  لاكھ حفاظ تيار كرنے  كا ہدف مقرر فرمايا ہے،
ڈيجيٹل پليٹ فارم سے مستند تلاوت كو نشر كرنے سے سامعين اور متعلمين كے ليے دنيا ميں كہيں بھى تلاوت كى طرف آسان رسائى كو بڑھاوا مليگا، جس كے نتيجے ميں روز مره كى زندگى ميں قرآن سے تعلق مضبوط رہيگا
معہد الزہراء كے موقر ركن مرتضى جعفر كے مطابق يہ نہايت اہم قدم ہے
"يہ ابتداء علوم القرآن كے ہمارے طويل و عريض نشر و اشاعت ميں ميل كا پتھر ہے، خلف عن حمزه كى روايت كے مطابق درست ادائيگى كے ليے يہ اشاعت تمام عالم كے متعلمين اور قراء كرام كو مددگار ثابت ہوگى، يہ پروجيكٹ مسلسل بڑھتا رہيگا"
انہوں نے مزيد كہا،"ہم ديگر قراءتوں كو بھى ان كى روايات كے مطابق ركورڈ كر كے نشر كرنے كا أراده ركھتے ہيں، حفص عن عاصم، ورش عن نافع اور السوسى عن ابن عمرو پر  كام شروع ہو چكا ہے، ہميں اميد ہے كہ يہ كوششيں آنے والى نسلوں كے ليے مقدس علوم القرآن كى تعليم ميں مددگار ثابت ہونگى"
صوت القرآن يو ٹيوب چينل پر دستياب ہے اور سننے والوں كو مكمل قرآن الكريم كى ركورڈنگ تك براه راست رسائى فراہم كرتا ہے: