راجناتھ سنگھ
دہشت گردی انسانیت کے لیے ایک ناسور ہے۔ یہ انقلاب، شہادت اور تشدد کی رومانویت پر مبنی گمراہ کن تصورات سے پروان چڑھتی ہے۔ یہ کہنا کہ "ایک کا دہشت گرد دوسرے کاfreedom fighter ہے" نہایت خطرناک مغالطہ ہے، کیونکہ حقیقی آزادی کبھی بھی خوف اور خونریزی کی بنیاد پر استوار نہیں کی جا سکتی۔دہشت گردی کی اصل کرنسی خوف ہے۔ مگر خوف پھیلانے کے باوجود وہ مایوسی پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہندوستان اس کی زندہ مثال ہے۔ چاہے 26/11 کا حملہ ہو، 2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ ہو یا حالیہ پہلگام حملہ، بھارت ہر بار پہلے سے زیادہ مضبوط، مستحکم اور پُرعزم بن کر ابھرا ہے۔ تمام امن پسند اقوام کو چاہیے کہ وہ اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہوں۔بھارت نے ثابت کیا ہے کہ یہ کام کیسے کیا جا سکتا ہے۔ دہائیوں سے بھارت پاکستان کی سرزمین سے ہونے والی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ حالیہ پہلگام حملہ بھی بھارتی اتحاد کو توڑنے کی ایک وحشیانہ اور ناکام کوشش تھی۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں نے سیاحوں کو قتل کرنے سے قبل ان کا مذہب دریافت کیا۔ اسی طرح کا مکروہ حربہ اس وقت اختیار کیا گیا جب پاکستان نے مختلف مذاہب کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون اور توپ خانہ استعمال کیا۔
کوئی مذہب ایسے بزدلانہ افعال کی اجازت نہیں دیتا۔ دہشت گرد جان بوجھ کر مذہب کو اپنے ظلم کے جواز کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ مذہب کا یہ غلط استعمال اتفاقیہ یا جذباتی نہیں بلکہ سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہوتا ہے تاکہ ان کے جرائم کو جھوٹی قانونی حیثیت دی جا سکے۔بھارت نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی کے لیے اس کی برداشت صفر ہے۔ بات چیت اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔ آئندہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی بات چیت کا مرکز صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر ہوگا۔ اگر پاکستان واقعی سنجیدہ ہے تو اسے اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گردوں جیسے حافظ سعید اور مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کرنا ہوگا۔
طویل عرصے تک ہم دہشت گرد حملوں کے بعد محض ردعمل ظاہر کرتے رہے اور ایک جامع حکمت عملی کی تلاش میں رہے۔ پہلے ہماری افواج کو صرف دفاعی کارروائیوں کی اجازت تھی۔ مگر سرجیکل اسٹرائکس (2016)، بالا کوٹ اسٹرائکس (2019) اور اب آپریشن سندور کے ذریعے بھارت نے اپنی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا ہے__۔اب ہماری پالیسی ہے کہ ہم جہاں کہیں بھی دہشت گرد ہوں گے، انہیںproactively ختم کریں گے۔ اب ہر دہشت گرد حملے کو جنگ کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔ اگر بھارت پر دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا اور دہشت گردوں اور ان کے سرپرست حکومتی عناصر کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھا جائے گا۔ اگر پاکستان اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گردوں پر قابو پانے میں ناکام رہا تو اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی۔
نئی دہلی میں ہونے والی انسداد دہشت گردی کی فنڈنگ پر تیسری'No Money for Terror' وزارتی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ "ہمارے لیے ایک بھی حملہ بہت زیادہ ہے، ایک بھی جان کا ضیاع ناقابل قبول ہے۔ لہذا جب تک دہشت گردی جڑ سے ختم نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
آپریشن سندور کے ذریعے حکومت ہند اور مسلح افواج نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک مرکوز، نپی تلی اور غیر اشتعال انگیز کارروائی میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ ہمیں معلوم ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی ضروری ہے لیکن ناکافی ہے۔ اصل کام ان کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔ چونکہ پاکستان دہشت گردی کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتا ہے، اس لیے بھارت نے سفارتی اور اقتصادی طور پر اسے تنہا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ہم نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر رکھا ہے جب تک کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کا قابل اعتماد اور ناقابل واپسی ثبوت فراہم نہ کرے۔یہ فیصلہ پاکستان کے لیے بڑے مضمرات رکھتا ہے کیونکہ وہ اپنے 16 ملین ہیکٹر زرعی رقبے کے 80 فیصد اور مجموعی پانی کے استعمال کے 93 فیصد کے لیے دریائے سندھ کے نظام پر انحصار کرتا ہے، جو اس کی 237 ملین آبادی اور مجموعی ملکی پیداوار کے ایک چوتھائی حصے کی کفالت کرتا ہے۔دہشت گردی صرف بھارت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ دہشت گرد نیٹ ورکس کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کے لیے جز وقتی کوششوں سے آگے بڑھنا ہوگا۔ اس کے لیے پانچ اہم اقدامات درکار ہیں :
اس معاہدے کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے 11/9 کے حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا تھا:
"ہمیں دہشت گردی کے کسی بھی نظریاتی، سیاسی یا مذہبی جواز کو سختی سے رد کرنا ہوگا۔ انہوں نے رابندر ناتھ ٹیگور کے الفاظ نقل کرتے ہوئے کہا کہ اب سے ہر ملک کو اپنی سلامتی کی فکر کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی فلاح و بہبود کو بھی اپنانا ہوگا۔"ہندوستان دہشت گردی کے ہر روپ کے خاتمے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ہم تمام امن پسند اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں۔