منصور الدین فریدی : نئی دہلی
جبری مذہب تبدیلی کے دعووں کے درمیان ممبئی کی ایک مسلم تعلیمی ادارے سے وابستہ ہندو خاتون راما سنگھ درگ ونشی نے اپنے ذاتی تجربے میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں نہ تو کسی نے انہیں مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی برقع پہننے پر مجبور کیا بلکہ انہیں ہمیشہ احترام ملا۔راما سنگھ درگ ونشی جو تقریباً 150 سال پرانے ادارے انجمن اسلام سے وابستہ ہیں اور جو مہاراشٹر بھر میں 100 سے زیادہ تعلیمی اور سماجی خدمات انجام دینے والے ادارے چلاتا ہے
یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جوجب ناسک میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کے دفتر میں کچھ مسلم ملازمین پر خواتین ملازمین کو مذہب تبدیل کرانے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ویڈیو بیان میں درگ ونشی نے کہا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے مسلم کمیونٹی کے ساتھ قریبی طور پر کام کر رہی ہیں۔ میں ایک قدیم اور بڑی اقلیتی تعلیمی تنظیم انجمن اسلام کے ساتھ بطور مشیر کام کر رہی ہوں جو تقریباً 150 سال پرانی ہے۔ میں وہاں بندی لگا کر جاتی ہوں اور آج تک کسی نے مجھے نہیں روکا۔
یہی نہیں وہ کہتی ہیں کہ انجمن اسلام میں ایسی مسلم خواتین بھی ہیں جو ساڑی پہنتی ہیں اور فخر اور وقار کے ساتھ روزانہ ساڑی میں آتی ہیں۔۔ مجھے آج تک کسی نے یہ سوال نہیں کیا کہ مجھے کیوں کنورٹ نہیں کیا گیا جبکہ میں پچھلے دس برسوں سے مسلم کمیونٹی کے ساتھ گہرائی سے جڑی ہوئی ہوں اور کام کر رہی ہوں۔ ان دس برسوں میں ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے مجھے مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کی ہو۔ نہ ہی کبھی کسی نے مجھے برقع پہننے پر مجبور کیا اور نہ ہی میرے مذہب کو کمتر دکھانے کی کوئی کوشش کی گئی۔ نہ ہی کسی نے مجھے برقع پہننے پر مجبور کیا اور نہ ہی کسی نے میرے مذہب کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔
بندی پر اعتراض نہ ساڑی پر
پچھلے دو برسوں سے میں ایک بڑی اور باوقار تعلیمی تنظیم انجمن اسلام کے ساتھ بطور افسر کام کر رہی ہوں جو ڈیڑھ سو سال پرانی تنظیم ہے۔ وہاں میں بندی لگا کر جاتی ہوں اور آج تک کسی نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انجمن میں ایسی مسلم خواتین بھی ہیں جو ساڑی پہنتی ہیں اور بڑے فخر اور وقار کے ساتھ روزانہ ساڑی میں آتی ہیں۔
تعارف فخر سے کرایا جاتا ہے
جب میں انجمن کے بورڈ روم یا پریزیڈنٹ آفس میں بیٹھی ہوتی ہوں اور کوئی وزیٹر آتا ہے تو میرا تعارف سب سے پہلے فخر کے ساتھ کرایا جاتا ہے۔ میرا نام واضح طور پر ایک ہندو نام ہے اور اس میں کوئی ابہام نہیں ہوتا کہ میں ایک ہندو خاتون ہوں جو ایک اقلیتی تعلیمی ادارے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس کے باوجود میں نے کبھی کسی جھجھک یا امتیاز کو محسوس نہیں کیا۔میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ انجمن میں ایسے لوگ بھی ہیں جو پینتیس چالیس برس سے کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے کئی افراد کے بچوں کو اسی ادارے نے تعلیم دلوا کر ڈاکٹر اور وکیل بنایا ہے۔ ان میں سے کسی نے بھی کبھی یہ تجربہ نہیں کیا کہ انہیں مذہب تبدیل کرنے کے لیے کہا گیا ہو۔
کمزوری اپنی ہے
میرا اس بارے میں دو نکاتی مؤقف ہے۔ پہلی بات یہ کہ جو شخص واقعی مذہبی ہوتا ہے وہ مذہب کی بنیاد پر ہونے والے اس طرح کے دباؤ یا حملوں کا شکار نہیں ہوتا۔ دوسری بات یہ کہ ہر مسلمان آپ کو کنورٹ کرنے کی سازش میں نہیں لگا ہوا ہوتا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کہیں کہیں زبردستی یا لالچ کے ذریعے تبدیلی مذہب کے واقعات ہوتے ہیں لیکن وہاں ہمیں اپنی کمزوریوں کو بھی دیکھنا چاہیے۔اگر ہم واقعی اس مسئلے کے بارے میں فکر مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے واقعات رکیں تو ہمیں یک طرفہ الزام تراشی کے بجائے خود اپنے مذہبی اور سماجی شعور کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ یہی چیز ہمیں صحیح اور غلط کے درمیان فرق سمجھنے کی صلاحیت دیتی ہے۔
سو سے زیادہ مدارس میں گئی مگر ۔۔۔
ویڈیو میں راما سنگھ کہتی ہیں کہ میں نے مختلف ریاستوں میں سو سے زائد مدارس کا دورہ بھی کیا ہے۔اسی لیے میرا ماننا ہے کہ اگر ہم سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں توازن اور حقیقت پسندی کے ساتھ اپنی اور دوسروں دونوں کی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا کیونکہ یک طرفہ سوچ سے نہ مسئلہ حل ہوتا ہے اور نہ ہی سماج میں ہم آہنگی قائم رہتی ہے۔
انجمن اسلام نے بھی کی ویڈیو شئیر
انجمن اسلام نے درگ ونشی کی ویڈیو اپنے سرکاری فیس بک صفحے پر شیئر کی اور ان کے خیالات کی تعریف کرتے ہوئے ادارے کے ہمہ گیر ماحول کو اجاگر کیا۔پوسٹ میں کہا گیا کہ محترمہ راما سنگھ کے الفاظ انجمن اسلام کی روح کو ظاہر کرتے ہیں جو سیکولرزم ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔ ان کے خیالات ایک ایسے ماحول کی عکاسی کرتے ہیں جہاں تنوع کو سراہا جاتا ہے صلاحیتوں کو فروغ دیا جاتا ہے اور ہر فرد کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
راما سنگھ نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ ۔۔۔ جہاں دل سرحدوں سے آگے جڑتے ہیں۔ جہاں تعلیم پل بناتی ہے۔ اور جہاں ہر شناخت کو احترام کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے۔ وہی انجمن اسلام ہے۔ اس بیان پر انجمن اسلام نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ راما سنگھ کے حوصلہ افزا الفاظ انجمن اسلام کی اصل روح کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو سیکولر اقدار شمولیت اور باہمی ہم آہنگی پر قائم ہے۔ ان کے خیالات ایک ایسے ماحول کی عکاسی کرتے ہیں جہاں تنوع کو سراہا جاتا ہے۔ صلاحیتوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔ اور ہر فرد کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹر ظہیر قاضی کی دور اندیش قیادت میں جو پدم شری اعزاز یافتہ اور انجمن اسلام کے صدر ہیں یہ ادارہ سیکولر اقدار اعلیٰ معیار ہم آہنگی اور سماجی خدمت کی اپنی روایت کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔کئی دہائیوں سے انجمن اسلام علم اور اتحاد کی ایک روشن مثال بنا ہوا ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب لوگ ایک خاندان کی طرح ساتھ آگے بڑھیں۔
انجمن اسلام کی بنیاد آزادی کے مجاہد جسٹس بدرالدین طیب جی اور دیگر رہنماؤں نے رکھی تھی تاکہ خاص طور پر مسلم کمیونٹی میں تعلیم اور سماجی مقام کو بہتر بنایا جا سکے۔ آج یہ ادارہ مہاراشٹر بھر میں 100 سے زیادہ اداروں پر مشتمل ایک بڑا نیٹ ورک بن چکا ہے جو ہر سال 100000 سے زیادہ طلبہ کو تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہ تنظیم کنڈرگارٹن سے پی ایچ ڈی تک تعلیم فراہم کرتی ہے اور اس کے کئی خصوصی کالج ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور دیگر علاقوں میں واقع ہیں