مختلف علوم وفنون میں طلبہ محنت ولگن جاری رکھیں :شیخ ابو بکر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2024
مختلف علوم وفنون میں طلبہ محنت ولگن جاری رکھیں  :شیخ ابو بکر
مختلف علوم وفنون میں طلبہ محنت ولگن جاری رکھیں :شیخ ابو بکر

 

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی) 

ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے شریعت کالج میں آج یہاں کنونشن سینٹر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے درس بخاری سے آغاز کیا۔مرکز کے تحت مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے والے طلبا کا تعلیمی سال 2023-24کافی شاندار رہا۔ جس میں ملک کی ۱۲ /ریاستوں کے کل۰۰۰۱سے زائد طلبا درس بخاری میں شریک رہے۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ طلبا مثبت فکر اور نئی توانائی کے ساتھ محنت ولگن جاری رکھیں،علما کو رحم دل اور سماجی قد غن سے پاک وصاف ہونا چاہئے،انہوں نے کہاکہ تباہ کن سرگرمیوں سے سخت اجتناب ہونا چاہئے۔قوم وملت کے سامنے صاف وستھری شبیہہ قائم رکھیں۔شیخ نے تعلیمی مقاصد اور سماجی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے سربراہان شریک رہے۔واضح رہے کہ رواں سال شعبہ تخصص،کلیہ اصول الدین،کلیہ شریعۃ،کلیہ لغہ العربیہ،کلیہ دورۃ الاسلامیہ والاجتماعیہ میں کل 594طلبہ داخلہ کے مجاز قرار پائیں ہیں۔افتتاحی سیشن کی صدارت سی محمد فیضی نے کی۔ جبکہ تعارفی خطاب ایڈوکیٹ ڈاکٹر حسین ثقافی نے پیش کیا۔تہنیتی خطاب مولانا کنجی محمد ثقافی پروور نے کیا۔اس موقع پر اراکین جامعہ واساتذہ کثیر تعداد میں شریک رہے۔ آخر میں تدریسی نصائح ودعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔