خلا سے اب بھی ہندوستان ’سارے جہاں سے اچھا’ لگتا ہے ۔ شبھانشو شکلا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2025
سارے جہاں سے اچھا ۔  ہندوستان  خلا سے  بے خوف اور  پراعتماد نظر آتا ہے۔ شبھانشو شکلا
سارے جہاں سے اچھا ۔ ہندوستان خلا سے بے خوف اور پراعتماد نظر آتا ہے۔ شبھانشو شکلا

 



نئی دہلی: (پی ٹی آئی)  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر 18 دن گزارنے کے بعد خلاباز شبھانشو شکلا نے اتوار کو کہا کہ ’’بھارت آج بھی ’سارے جہاں سے اچھا‘ لگتا ہے‘‘  یہ وہی الفاظ ہیں جو 1984 میں خلاء میں جانے والے پہلے ہندوستانی  خلاباز راکیش شرما نے کہے تھے۔شبھانشو شکلا پیر کی شام (ہندوستانی کے وقت کے مطابق) زمین کی جانب واپسی کا سفر شروع کریں گے۔ اپنے الوداعی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان خلاء سے پرعزم، نڈر، پراعتماد اور فخر سے بھرپور نظر آتا ہے۔جلدی ہی دھرتی پہ ملاقات کرتے ہیں ، شکلا نے اتوار کو آئی ایس ایس پر ہونے والی ایک باضابطہ الوداعی تقریب کے دوران ان تاثرات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے 41 سال قبل راکیش شرما کے خلائی سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی جاننا چاہتے ہیں کہ بھارت اوپر سے کیسا دکھتا ہے۔ آج کا بھارت مہتواکانکشی (پرعزم) دکھتا ہے، نڈر دکھتا ہے، کانفیڈنٹ دکھتا ہے، اور فخر سے پُر دکھتا ہے۔ ان سب وجوہات کی بنا پر، میں کہہ سکتا ہوں کہ آج کا ہندوستان اب بھی ’سارے جہاں سے اچھا‘ لگتا ہے۔

خلائی مشن کی تفصیلات

  • شبھانشو شکلا، جنہیں "شکس" (Shux) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نےAxiom-4 (Ax-4) مشن میں شرکت کی۔
  • اس مشن کے دیگر ارکان میں کمانڈر پیگی وِٹسن، سلاووش وِزنویوسکی، اور ٹیبور کاپو شامل تھے۔
  • مشن 25 جون کو فلوریڈا سے روانہ ہوا اور 26 جون کو آئی ایس ایس سے منسلک ہوا۔
  • آخری دنوں میںAx-4 اور آئی ایس ایس کی موجودہ ٹیم(Expedition 73) کے درمیان دوستیاں پروان چڑھیں، الوداعی تقریبات اور جذباتی لمحات دیکھنے میں آئے۔

شبھانشو شکلا نے کہا کہ جب 25 جون کو فالکن-9 راکٹ سے روانہ ہوا تو میں نے کبھی یہ سب کچھ تصور نہیں کیا تھا۔ یہ تجربہ ان لوگوں کی وجہ سے خاص بنا جن کے ساتھ ہم نے یہاں کام کیا۔‘‘

واپسی کا شیڈول

  • یونین وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جتندر سنگھ نے بتایا کہAx-4 مشن پیر کی شام 4:35 بجے (بھارتی وقت) آئی ایس ایس سے علیحدہ ہوگا۔
  • منگل کو سہ پہر 3 بجے (بھارتی وقت) کیلیفورنیا کے ساحل پر خلائی کیپسول کی واپسی متوقع ہے۔
  • چاروں خلاباز زمین پر واپسی کے بعد 7 دن تک ری ہیبلیٹیشن میں رہیں گے تاکہ وہ زمین کی کششِ ثقل میں دوبارہ ڈھل سکیں۔

ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ

  • شبھانشو شکلا آئی ایس ایس پر جانے والے پہلے اور خلاء میں جانے والے دوسرے بھارتی شہری بن گئے ہیں۔ پہلے خلاباز راکیش شرما نے 1984 میں سوویت یونین کے مشن کے تحت سالیوت-7 خلائی اسٹیشن کا سفر کیا تھا۔شکلا اب تک 18 دن خلاء میں گزار چکے ہیں، جہاں انہوں نے ہر روز 16 سورج طلوع اور غروب ہوتے دیکھے۔

ISRO کا کردار

  • اس مشن کے لیے اسرو(ISRO) نے تقریباً 550 کروڑ روپے خرچ کیے۔
  • یہ تجربہ بھارت کے انسانی خلائی مشن گگن یان (جو 2027 میں متوقع ہے) کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں مددگار ہوگا۔

سائنسی تحقیقات

NASA اورAxiom Space کے مطابق، شبھانشو شکلا نے درج ذیل سائنسی مشنز پر کام کیا:

  • مائیکرو الجی تجربہ: جو مستقبل میں کھانے، آکسیجن اور بایوفیول کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
  • ورزش اور اسپیس سوٹ کی مرمت: خلابازوں کی جسمانی حالت کو برقرار رکھنے کے لیے۔
  • Voyager Displays Study: آنکھوں کی حرکت اور ہم آہنگی کا مطالعہ۔
  • Cerebral Blood Flow Study: خلاء میں دل اور دماغ کے نظام پر مائیکرو گریوٹی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اثرات کی جانچ۔
  • Rad Nano Dosimeter: ریڈی ایشن کی سطح جانچنے کا آلہ۔
  • Acquired Equivalence Test: سیکھنے اور ذہنی موافقت کی صلاحیت کو جانچنے کا تجربہ۔
  • PhotonGrav Study: دماغی سرگرمی اور خلاء کے لیے نیورولوجیکل ٹیکنالوجی کی تحقیق۔

شبھانشو شکلا کا یہ مشن بھارت کے خلائی سفر کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب ہے۔ ان کا جذبہ، مشاہدہ اور جذبات نہ صرف سائنس کے میدان میں بلکہ قوم کے لیے بھی ایک فخر کا مقام ہیں۔