رکشہ ڈرائیور ابراہیم بنے فرشتہ، زخمی خاتون کو زندگی دی۔

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-10-2025
رکشہ ڈرائیور ابراہیم بنے فرشتہ، زخمی خاتون کو زندگی دی۔
رکشہ ڈرائیور ابراہیم بنے فرشتہ، زخمی خاتون کو زندگی دی۔

 



ممبئی۔گوا ہائی وے پر ایک خاتون کو لوٹ کر زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ ایسے مشکل وقت میں انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے راجا پور شہر کے رکشہ ڈرائیور ابراہیم خلیفہ نے اس خاتون کی مدد کی۔ ان کی اس سماجی خدمت اور انسان دوستی کے جذبے کے اعتراف میں راجا پور پولیس نے ان کا اعزاز کیا۔

یہ واقعہ دسہرے کی پیش شام پیش آیا۔ ممبئی۔گوا ہائی وے پر ایک نامعلوم ڈرائیور نے لفٹ دینے کے بہانے ایک خاتون کو لوٹ لیا۔ اس نے خاتون پر حملہ کیا، اسے زخمی کر دیا اور سڑک پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ دوپہر کے وقت پیش آنے والے اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہر کے رکشہ ڈرائیور ابراہیم خلیفہ اس وقت ایک سوار کو چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔ راستے میں انہوں نے سڑک کے کنارے ایک خاتون کو زخمی حالت میں پڑا دیکھا۔ انہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر اسے اپنی رکشہ میں بٹھایا اور فوراً راجا پور کے دیہی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا۔ ان کی حاضر دماغی اور سماجی ذمہ داری کے اس عمل کی ہر سطح پر تعریف کی جا رہی ہے۔ ابراہیم خلیفے نے انسانیت کی جو مثال پیش کی ہے وہ سب کے لیے ایک نمونہ بن گئی ہے۔

ابراہیم خلیفہ کے اس کارنامے کو دیکھتے ہوئے راجا پور پولیس نے ان کا اعزاز کیا۔ پولیس انسپکٹر امیت یادو اور اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دیپ جیوَتی پاٹیل کی موجودگی میں پولیس سب انسپکٹر سدھیر اُبالے نے خلیفے کو سراہا۔ اس موقع پر پولیس نے شہریوں سے ایک اہم اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی۔گوا ہائی وے پر اگر کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو شہریوں کو آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے۔