پونے کی گنپتی مورتیوں کی کشمیر آمد: اب وادی میں گونجے گا گنپتی باپا موریا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2026
پونے کی گنپتی مورتیوں کی کشمیر آمد: اب وادی میں گونجے گا گنپتی باپا موریا
پونے کی گنپتی مورتیوں کی کشمیر آمد: اب وادی میں گونجے گا گنپتی باپا موریا

 



 الفیہ شیخ پونے

اس سال گنیش اتسو کے موقع پر ’’گنپتی باپا موریا‘‘ کے نعروں سے وادی کشمیر ایک بار پھر گونج اٹھے گی۔ پونے کی انتہائی عقیدت سے پوجی جانے والی تین ماناچے گنپتی مورتیوں کی نقلیں جموں و کشمیر پہنچ رہی ہیں۔ مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں اور سخت حفاظتی چیلنجز کے باوجود اس سال کشمیر کے چار سے پانچ اضلاع میں عوامی سطح پر گنیش اتسو منایا جائے گا۔

کشمیر میں مسلسل پانچویں سال گنیش اتسو

وادی کشمیر میں یہ مسلسل پانچواں سال ہے جب گنیش اتسو منایا جا رہا ہے۔ یہ خصوصی پہل شریمنت بھاؤ صاحب رنگاری گنپتی ٹرسٹ اور پونے کے دیگر معروف گنپتی منڈلوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس موقع پر حال ہی میں ٹرسٹ کے مندر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران پونے کی معروف ’’شری کسَبہ گنپتی‘‘ ’’شری تانبڑی جوگیشوری‘‘ اور ’’گنپتی گروجی تلیم‘‘ کی مورتیوں کی نقلیں کشمیر کے گنپتی منڈلوں کے نمائندوں کے حوالے کی گئیں۔

رسمی پوجا کے بعد خوبصورت مورتیوں کو بحفاظت وادی روانہ کیا گیا۔ انہیں کشمیر سے تعلق رکھنے والے نمائندوں موہت بھان رشبھ چاکو ششانت چاکو سندیپ رائنا سنجیو رائنا ہتیش رائنا اور سندیپ کول کے حوالے کیا گیا۔ پونے کی جانب سے سینئر پولیس انسپکٹر الہاس کدم پروین پردیشی وکاس پوار پرشانت ٹیکار اور سورج تھورات سمیت متعدد اہم شخصیات بھی اس ثقافتی تبادلے کی حمایت کے لیے موجود تھیں۔

اننت ناگ میں عظیم الشان گنیش مندر کی تجویز

شریمنت بھاؤ صاحب رنگاری گنپتی ٹرسٹ کے ٹرسٹی پُنیت بالن نے اس موقع پر ایک اہم اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ شری بھاؤ صاحب رنگاری گنپتی کی چھ فٹ بلند مورتی بھی اننت ناگ بھیجی جا رہی ہے۔ یہ بڑی مورتی ایک مجوزہ گنیش مندر کے لیے ہے جسے علاقے میں 2500 مربع فٹ اراضی پر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

گنیش اتسو کی روایت دوبارہ شروع کرنے کے اپنے جذبے کی وضاحت کرتے ہوئے بالن نے بتایا کہ ان کے کشمیری دوستوں نے انہیں بتایا تھا کہ ماضی میں وادی میں یہ تہوار منایا جاتا تھا لیکن بعد میں یہ روایت ختم ہوگئی۔ انہی باتوں سے متاثر ہوکر انہوں نے 2022 میں اس روایت کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اس سال کی تقریبات کے بارے میں بتایا کہ سری نگر میں گنیش اتسو ڈیڑھ دن تک منایا جائے گا جبکہ اننت ناگ اور کپواڑہ میں پانچ روزہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

دہشت گردی کی دھمکیوں کے باوجود عزم برقرار

اس سال کے گنیش اتسو کا سب سے قابل تحسین پہلو مقامی منتظمین کا حوصلہ اور عزم ہے۔ پُنیت بالن نے ان کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ کارکنوں کو دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔

ان دھمکیوں کے باوجود اپنی جان کی پروا کیے بغیر گنیش اتسو منانے کے لیے ان کا جوش قابل تحسین ہے۔ پونے کے گنپتی منڈلوں کی مسلسل حمایت کا مقصد اس روایت کو مزید مضبوط کرنا اور پونے اور وادی کشمیر کے درمیان ثقافتی رشتے کو مزید گہرا کرنا ہے۔