'میلوڈی ہاؤس': زوبن گرگ کی لازوال دھنوں سے بنایا گیا ایک یادگار گھر

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 22-10-2025
'میلوڈی ہاؤس': زوبن گرگ کی لازوال دھنوں سے بنایا گیا ایک یادگار گھر
'میلوڈی ہاؤس': زوبن گرگ کی لازوال دھنوں سے بنایا گیا ایک یادگار گھر

 



عارف اسلام / گوہاٹی

آسام کے عوام کے دلوں کی گہرائیوں میں بسے ،محبوب فنکار زوبن گرگ ہم سے جدا ہو گئے۔ وہ ہمیشہ کے لیے چلے گئے، واپس کا کوئی راستہ چھوڑے بغیر الوداع کہہ گئے۔ ہمیشہ کے لیے ہمارے زندگی سے غائب ہو گئے۔ جب بدقسمت 19 ستمبر کو سنگاپور میں موسیقی کے دیوتا، زوبن گرگ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔

لاجواب صلاحیت کے مالک اس فنکار نے 40 سے زائد زبانوں میں 38 ہزار سے زیادہ گانے گائے۔ سنگاپور جانے سے قبل، یعنی 16 ستمبر کو، زوبن گرگ ہاتی گاؤں گئے، ایک خاص مقصد کے لیے۔ وہ اپنے گانوں کے البمز پر مشتمل ایک منفرد مجموعہ کھولنے کے لیے وہاں گئے۔ہاتی گاؤں کی شنکر پتھ کے رہائشی اور زوبن گرگ کے مخلص مداح بِشال کولیتا نے فنکار کے 38 ہزار سے زائد گانوں کے البمز محفوظ کیے۔ تقریباً 25 سال تک بِشال نے زوبن کے جدید گانے، لوک گیت، برگیت، گھوشا، ٹوکری گانے، ہندی گانے اور دیگر تخلیقات جمع کیں۔ اس وسیع مجموعے کا نام انہوں نے دیا، Melody Houseآ

آواز۔ دی وائس کے ساتھ ایک انٹرویو میں بِشال کولیتا نے کہا2016 میں میں نے یہ مجموعہ بنانے کا سوچا۔ زوبن کے البمز میں کافی عرصے سے جمع کر رہا تھا۔ زیادہ تر البمز میں نے دکانوں سے خریدے۔ لیکن 2012 میں جب یہ دکانیں بند ہوگئیں، تو میں کئی ریاستوں میں گیا؛ دہلی، کولکاتا، بنگلور، چنئی، ممبئی، صرف البمز جمع کرنے کے لیے۔ کیونکہ دادا نے کئی زبانوں میں گانے گائے؛ تیلگو، بنگالی وغیرہ، اور یہ البمز آسام میں آسانی سے نہیں ملتے تھے۔

سال 1999 سے بِشال نے زوبن گرگ کے البمز جمع کرنا شروع کیے۔ تقریباً 25 سال کی محنت کے بعد، وہ اس مجموعے کو Melody Hous  کے نام سے مکمل کر سکے۔ بِشال کی والدہ کہتی ہیں، چھوٹے زمانے سے بِشال زوبن کے البمز جمع کرتا تھا۔ وہ دوسرے بچوں کی طرح کھلونے نہیں چاہتا تھا، بلکہ ہمیشہ زوبن کا نیا البم چاہتا تھا۔ تب سے وہ یہ البمز جمع کرتا آیا ہے۔مجموعہ کے افتتاح سے چند دن قبل، زوبن نے بِشال کو فون کر کے کام جلد مکمل کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا، میں کافی دنوں کے لیے باہر جا رہا ہوں، اس سے پہلے مجموعے کا افتتاح کر دو۔

اپنے محبوب فنکار کے الفاظ کو دل میں رکھ کر بِشال نے دن رات محنت کر کے‘Melody House’ کا کام مکمل کیا۔ افتتاح کے دن زوبن گرگ خود بِشال کے گھر پہنچے۔ عام دن کی نسبت وہ تھوڑا جلد پہنچے۔ افتتاح کے بعد بِشال کی تعریف کرتے ہوئے کہا،
دادا کے چہرے پر خوشی تھی۔ سب کچھ دیکھ کر وہ نوستالجک ہو گئے اور کہا، ‘میں نے اتنے گانے گائے ہیں!’ دادا نے مجھے شکریہ کہا، ‘زبردست کام کیا ہے۔ عام طور پر دو–تین لوگ کرتے ہیں، اور تم نے اکیلے کیا۔ بہت خوشی ہوئی۔ بہترین کام۔’ دادا بہت خوش ہوئے۔

زوبن گرگ نے اسی مجموعے سے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کر کے اپنے مداحوں کو بھیجی، جس میں وہ سنگاپور جانے کی خبر دیتے ہیں۔ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ یہ ویڈیو ان کی زندگی کی آخری ویڈیو ثابت ہوگی۔ اس افسوسناک خبر کے بعد‘Melody House’ پر گہرے غم کا سایہ چھا گیا۔

مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بِشال کولیتا کہتے ہیں،میں اس مجموعے کو ہمیشہ اسی طرح برقرار رکھوں گا۔ اس کے ساتھ میرے جذبات جڑے ہیں۔ ہر البم جمع کرنے کے لیے مجھے دور دور جانا پڑا۔ میں دادا سے بہت محبت کرتا ہوں اور ان کی یادیں اسی طرح زندہ رکھوں گا۔ مستقبل میں اگر میں نہ بھی رہوں، تو میری فیملی اس مجموعے کو محفوظ رکھے گی۔ میں اپنی زندگی بھر اس کی دیکھ بھال کروں گا۔