نئی دہلی : عالمی کتاب میلہ اپنے علمی، فکری اور تہذیبی وقار کے باعث عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ جہاں زبردست رونق اور بھیڑ ہے اس بین الاقوامی میلہ میں دنیا بھر کے معروف پبلشرز اپنی متنوع اور معیاری تصانیف کے ساتھ شریک ہیں، جہاں کتابوں کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ علم، فکر اور بین الثقافتی مکالمے کو بھی فروغ مل رہا ہے۔، اہم بات یہ ہے کہ اس کتابی میلے میں اسلامی کتابوں ہو بھی مقبولیت مل رہی ہے- جس کا ثبوت جماعت اسلامی ہند کے دو کتابی اسٹالز پر نظر ارہا ہے
Book Fair 2026: Stalls of MMI for Islamic Books #Bookfair #bookfair2026 pic.twitter.com/YhDJBnlWj4
— mansooruddin faridi (@mfaridiindia) January 15, 2026
عالمی کتاب میلہ میں دہلی کا معروف ادارہ سب کی سیوا پبلشر اینڈ ڈسٹری بیوٹرز کا اسٹال قارئین کی خصوصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اس اسٹال پر ہندی زبان میں اسلامی کتب کا وافر ذخیرہ موجود ہے، جسے طلبہ، نوجوانوں اور غیر مسلم برادرانِ وطن کی جانب سے خاصی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ یہاں ’’اذان اور نماز کیا ہے‘‘، ’’انسانی مساوات‘‘، ’’ناری تحفظ اور اسلام‘‘، ’’اسلامی جہاد کی حقیقت‘‘، ’’قرآن سب کے لیے‘‘، ’’حضرت محمد ﷺ سب کے لیے‘‘ اور ’’اسلام سب کے لیے رحمت‘‘ جیسی اہم کتابیں شامل ہیں، جو نہایت سادہ اور عام فہم ہندی زبان میں اسلامی تعلیمات کے انسانی اور اخلاقی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔
.webp)
.webp)
سب کی سیوا پبلشر اینڈ ڈسٹری بیوٹرز دعوتی اور تجارتی دونوں اعتبار سے ایک اہم خدمت انجام دے رہا ہے، جہاں مناسب قیمت پر معیاری مواد فراہم کر کے مطالعے کے ذوق کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ عالمی کتاب میلہ جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اس ادارے کی موجودگی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ کتاب آج بھی سماجی ہم آہنگی اور بین المذاہب افہام و تفہیم کا مؤثر ذریعہ ہے۔
دوسری جانب ایشیا کے سب سے بڑے اسلامی پبلشر مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشر نے بھی اپنی جامع اور متنوع کتابی پیشکش کے ذریعے قارئین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
اسٹال پر موجود عادل گوڑ کہتے ہیں کہ لوگ کتابوں میں دلچسپی لے رہے ہیں،مرکزی مکتبہ اسلامی کے اسٹال پر مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی شہرہ آفاق تصانیف، جن میں پردہ، دینیات، تفہیم القرآن کی چھ جلدیں اور تفہیم الحدیث شامل ہیں، بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔
.webp)
.webp)
پبلشر کے اسٹال پر اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں قرآنِ مجید، حدیثِ نبوی اور اسلامی علوم و معارف پر مبنی کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں سائنسی اور عصری موضوعات پر لکھی گئی معروف مصنفین کی کتب بھی خاص طور پر نوجوانوں اور اہلِ علم میں مقبول ہو رہی ہیں۔
اس موقع پر مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشر کے منیجر رمیس ای کے نے بتایا کہ ادارہ قارئین کے ذوق اور عصری تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلامی اصولوں کی روشنی میں تقریباً ہر موضوع پر منتخب اور معیاری کتابیں شائع کر رہا ہے۔ ان کے مطابق زندگی کے سماجی، معاشی، تعلیمی اور اخلاقی پہلوؤں پر مبنی یہ مطبوعات طلبہ، طالبات اور عام قارئین میں یکساں طور پر مقبول ہیں، جبکہ دعوتی نقطہ نظر سے ہندی زبان میں شائع شدہ کتابیں غیر مسلم قارئین تک اسلام کا پیغام پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔
.webp)
عالمی کتاب میلہ میں مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشر اور سب کی سیوا پبلشر اینڈ ڈسٹری بیوٹرز کے اسٹال دینی و فکری ادب کے شائقین، اساتذہ، طلبہ اور عام قارئین کے لیے ایک جامع، مستند اور معیاری انتخاب فراہم کر رہے ہیں۔