انٹر نیشنل بک فیئر: مسلم مجاہدین آزادی پر کتابوں کی بہار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2023
انٹر نیشنل بک فیئر: مسلم مجاہدین آزادی پر کتابوں کی بہار
انٹر نیشنل بک فیئر: مسلم مجاہدین آزادی پر کتابوں کی بہار

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کانگریس پر ایک جانب مولانا ابوالکلام آزاد جیسے مجاہد آزادی کو بھلانے یا نظرانداز کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے  تو دوسری جانب راجدھانی میں جاری انٹر نیشنل بک فیئر میں ممتاز مجاہدین آزادی کی تصاویر اور ان کی زندگی پر اہم کتابیں ملک کی آزادی میں ان کی قربانیوں کا احساس اور یاد دلا رہی ہیں ۔ ممتاز مسلم مجاہدین آزادی  کی تصاویر اور کتابیں اس بک فیئر میں خصوصی توجہ کا مرکز ہیں اور ہر کسی کو چونکا رہی ہیں

خاص طور پر نیشنل بک ٹرسٹ یعنی کہ این بی ٹی  کے  اسٹال کے ساتھ  ’تھیم پویلین ‘ میں بھی ممتاز مسلم مجاہدین آزادی پر کتابوں کی نمائش جاری ہے- جن میں مولانا ابوالکلام آزاد ،حسرت موہانی ،شہید اشفاق اللہ خان،مظہر الحق اور سیف الدین کچلو کے ساتھ  سرحدی گاندھی خان عبد الغفارخان  بھی شامل ہیں ۔ جو بک فیئر میں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں ۔

آپ کو بتا دیں کہ اس کتاب میلے کا اہتمام کرنے والے ادارے نیشنل بک ٹرسٹ(این بی ٹی )نے اس مرتبہ‘ آزادی کا امرت مہوتسو’کو اس میلے کی تھیم قرار دیا ہے اور اس مناسبت سے یہاں ایک پویلین قایم کیا گیا ہے جس میں مجاہدین آزادی کے کارناموں کو اجاگر کرنے والی تصاویر اور پینٹنگ آویزاں کی گئی ہیں۔

awazurdu

awazurdu

تھیم پویلین میں بھی جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والے سورماؤں پر کتابوں کی نمائش بھی کی گئی ہے۔ اس موقع پر خود این بی ٹی نے اشفاق اللہ خاں، حکیم اجمل خاں اور خان عبدالغفار خاں پراردو میں کتابیں شائع کی ہیں ۔

 

سینئر صحافی ، ادیب اور محقق معصوم مرادآبادی کی کتاب ‘ مولوی محمدباقر پربڑی عرق ریزی کے ساتھ ایک انوکھی کتاب مرتب کی ہے، جو حال ہی میں منظرعام پرآئی ہے۔ اس کتاب کو بھی تھیم پویلین میں رکھا گیا ہے- جس کا علمی ،ادبی اورصحافتی حلقوں میں خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ دہلی اردو اخبار ’کے ایڈیٹر اور شمس العلماء مولانا محمدحسین آزادکے والد مولوی محمدباقر کو 1857کی جنگ آزادی کے دوران انگریزوں نے توپ کے دہانے پر رکھ کرشہید کردیا تھا۔وہ ہندوستان کی جنگ آزادی میں شہید ہونے والے کسی بھی زبان کے پہلے صحافی ہیں۔