پریس ریلیز / آواز دی وائس
اگر آپ کے دل میں ہندوستان کے لیے بےانتہا محبت ہے، تو اب وقت آ گیا ہے کہ اسے الفاظ، دھنوں اور رنگوں میں بیان کیا جائے۔ ’آواز دی وائس‘ ایک بار پھر ملک کے عوام کے دلوں کی آواز کو پلیٹ فارم دینے کے لیے لوٹ آیا ہے — اس بار ایک رِیل کیمپین کی صورت میں، جس کا نام ہے "ہندوستان میری جان"۔
اس انوکھی پہل کا مقصد ہر ہندوستانی کے دل میں چھپے دیش بھگتی کے جذبے کو سامنے لانا ہے۔ سوال بس اتنا ہے
"ہندوستان سے پیار ہے کیونکہ...؟"
اسی جملے کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے مکمل کیجیے ، چاہے وہ کوئی جذباتی نظم ہو، جوشیلا ریپ، دل کو چھو لینے والی شاعری، گانا، رقص یا آپ کے دل سے نکلے ہوئے خیالات۔
آپ کی بنائی ہوئی ایک چھوٹی سی رِیل نہ صرف آپ کی دیش بھگتی کو ظاہر کرے گی، بلکہ ملک بھر کے 60 لاکھ سے زیادہ ناظرین تک آپ کے جذبے کو بھی پہنچائے گی۔
پہلے بھی ملی ہے زبردست پذیرائی
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ’آواز دی وائس‘ کے ذریعہ منعقدہ پینٹنگ مقابلہ کو بھی ملک بھر سے غیرمعمولی ردعمل ملا تھا۔ نوجوانوں، اسکولی بچوں، اور فنکاروں نے بھرپور جوش و جذبے سے حصہ لے کر اپنے رنگوں سے ملک کے تئیں محبت کو ظاہر کیا تھا۔اسی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے اب یہ نیا رِیل مہم لانچ شروع کی ہے۔
شرکت کی شرائط اور طریقہ کار:
رِیل کا دورانیہ: زیادہ سے زیادہ 1 منٹ 30 سیکنڈ
رِیل مکمل طور پر اصل (Original) ہونی چاہیے۔ یہ پہلے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر نہ کی گئی ہو۔
قابل اعتراض، غیر حساس یا متنازعہ مواد قابل قبول نہیں ہوگا۔
رِیل کے ساتھ درج ذیل تفصیلات بھیجنا لازمی ہے: مکمل نام، پتہ، رابطہ نمبر اور ای میل آئی ڈی
رِیل بھیجنے کی تاریخ:
22 جولائی 2025 سے 12 اگست 2025 تک اپنی رِیل بھیج سکتے ہیں۔
بھیجنے کا ذریعہ:
واٹس ایپ نمبر:9599297502
آپ کی رِیل کہاں دکھے گی
آپ کے جذبوں سے سجی رِیل ’آواز دی وائس‘ کے
YouTube، Facebook، Instagram اور Twitter جیسے اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھائی جائے گی۔اس سے نہ صرف آپ کی تخلیق کو پہچان ملے گی، بلکہ یہ بھی ثابت ہوگا کہ آپ کے دل میں ملک کے لیے کتنی سچی محبت ہے
۔شرائط و حقوق
آپ کے ذریعہ بھیجی گئی رِیل کے نشر اور استعمال کا مکمل حق ’آواز دی وائس‘ کے پاس محفوظ رہے گا۔
تو دیر کس بات کی؟
اٹھائیے کیمرا، جگائیے حب الوطنی کا جذبہ، اور بنائیے ایک ایسی رِیل جو ہر ہندوستانی کے دل کو چھو جائے۔
کیونکہ جب آپ کہیں گے
"ہندوستان سے پیار ہے کیونکہ..."
تو پورا دیش سنے گا
ہندوستان میری جان