ملاپورم :یہ ایک عجیب و غریب کہانی ہے ، ایک کوے زیور کیا پار اور پھر تین سال بعد اس زیور کو سادات نامی شخص نے اس کے اصل مالک تک پہنچایا ،کوے کی چالاکی کی کہانیاں تو بہت سنی تھیں لیکن یہ کہانی کچھ مختلف تھی جس میں ایک کوا زیور ہی لے اڑا ،مگر قسمت دیکھیں کہ وہ زیور واپس اس کے مالک کے پاس پہنچ گیا ۔تقریباً تین سال پہلے، کیرالہ کے ضلع ملاپورم کے علاقے تری کلنگوڈ کی رہائشی رُکمِنی اپنے صحن میں کام کرتے ہوئے 12 گرام وزنی سونے کا کنگن اتار کر پاس ہی رکھ دیا تھا۔ لیکن جب وہ دوبارہ لینے گئی تو وہ غائب تھا۔ انہوں نے فوراً تلاش شروع کی، اور یہ سوچنے لگیں کہ شاید کنگن چوری ہو گیا ہے۔
بار بار کی تلاش کے باوجود کنگن نہ ملا۔ قیمتی زیور کے نقصان نے انہیں بہت مایوس کیا، اور آخرکار انہوں نے اس نقصان کو قبول کر کے دل کو تسلی دی۔لیکن جیسے ہر پریوں کی کہانی کا اختتام خوشی پر ہوتا ہے، ویسے ہی اس کہانی کا بھی انجام خوشگوار رہا۔
خوشی اس وقت آئی جب تری کلنگوڈ پبلک لائبریری کی طرف سے ایک اشتہار شائع ہوا، جس میں سونے کے کنگن کے مالک کی تلاش کی جا رہی تھی۔تین ماہ قبل، انور سادات نامی ایک شخص، جو پیشے سے درخت پر چڑھنے والا ہے، آم کے درخت کے نیچے سے ملنے والا سونے کا زیور لائبریری کے حکام کو واپس کر چکا تھا تاکہ اسے اصل مالک تک پہنچایا جا سکے۔
یہ کنگن دراصل رُکمِنی کے گھر کے قریب آم کے ایک درخت پر بنے کوے کے گھونسلے سے ملا تھا، جو تیز ہوا کے باعث گر گیا تھا۔ انور سادات کی بیٹی، فاطمہ ہدیٰ، جو ان کے ساتھ آم چننے گئی تھی، نے گرے ہوئے گھونسلے کی شاخوں کے درمیان چمکتا ہوا کنگن دیکھا۔ جب اس نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا یہ سونا ہے تو کنگن ٹوٹ گیا۔ بعد ازاں، باپ بیٹی نے مل کر ٹوٹے ہوئے ٹکڑے لائبریری کے حوالے کر دیے تاکہ اصل مالک تک پہنچایا جا سکے۔
لائبریری نے وہ کنگن رُکمِنی اور ان کے شوہر کے حوالے کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد جہاں لوگ کوے کی حرکت پر بحث کررہے ہیں وہیں سادات کے خاندان کی ایمانداری کی تعریف کررہے ہیں،خود زیور کی مالک نے نہیں سوچا ہوگا کہ زیور کسی پیڑ پر ملے گا اور جسے ملے گا وہ اس طرح کسی کی مدد لے کر واپس پہنچا دے گا