نئی دہلی :ملک میں اکثر ہندو اور مسلم برادریوں کےدرمیان اختلافات اور تنازعات کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔سوشل میڈیا بھی نفرت انگیز ویڈیوز سے بھرا پڑا ہوتا ہے جہاں لوگ سخت زبان استعمال کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔ لیکن انہی شور و غل کے درمیان ایک ایسا ویڈیو ابھر کر سامنے آیا ہے جس نے ہر دل کو چھو لیا ہے اور محبت، اتحاد اور بھائی چارے کی روشن مثال قائم کی ہے۔
بڑود کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور اس میں دونوجوان۔ جو دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ اپنے محلے میں بَینڈ باجے اور گھوڑیوں کے ساتھ شاندار انداز میں ایک ساتھ نکلتے دکھائی دیتے ہیں۔ موقع ہے ان کی بِنڈوری کا، جو شادی سے ایک روز پہلے بطور روایت نکالی جاتی ہے۔
امن اور عمران۔ دو دل، ایک پیغام
وائرل ویڈیو میں دو نوجوانوں کی شناخت امن شرما اور عمران علی کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک ہی گاؤں اور ایک ہی محلے کے رہنے والے ہیں۔شادی کے موقع پر جب بارات نکالنے کا وقت آیا، تو دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک ساتھ گھوڑی پر سوار ہو کر نکلیں گے۔ان کا یہ قدم اتنا خوبصورت پیغام لے کر آیا کہ لوگ سوشل میڈیا پر صرف تعریف ہی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
.webp)

خوشی، رقص اور اتحاد کا سماں
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں دلہا اپنی اپنی گھوڑیوں پر بیٹھے ہیں۔ بَینڈ باجے کی گونج پورے راستے میں خوشی بکھیرتی نظر آتی ہے۔ان کے گھر والے، رشتہ دار اور محلے کے لوگ گھوڑیوں کے آگے ایک ساتھ رقص کرتے، موج مستی کرتے چل رہے ہیں۔یوں لگ رہا تھا جیسے پورا محلہ ایک خاندان بن کر خوشیاں منا رہا ہو۔یہ منظر واضح پیغام دیتا ہے کہ ہندو–مسلم بھائی چارہ نہ صرف ممکن ہے بلکہ ہمارے معاشرے کی خوبصورتی بھی ہے۔ یہ ویڈیو مخالفت کی آوازوں کو خاموش کرکے محبت، انس اور یگانگت کو نمایاں کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر داد و تحسین
یہ ویڈیو sadik_snake_lover نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا، جسے لاکھوں افراد دیک
ہزاروں صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا اور دل کو چھو لینے والے تبصرے کرتے نظر آئے۔
کسی نے لکھا:
"دونوں بھائیوں کا پیار سلامت رہے۔"
دوسرے نے کہا:
"ہندو مسلم یکجہتی زندہ باد!"
جبکہ ایک اور صارف نے دونوں دلہوں کو شادی کی ڈھیروں مبارکباد دی۔