یاسمینہ خاتون:ہندوستانی کشتی کامستقبل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2021
یاسمینہ خاتون
یاسمینہ خاتون

 

 

رانچی:گڑھوا شہر کے کلیم انصاری کی بیٹی یاسمینہ خاتون نے کشتی کے میدان میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ وہ مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر بہت سارے ایوارڈ جیت چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔ یاسمینہ خاتون شروع سے ہی کشتی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے گڑھوا میں ریسلنگ کی ٹریننگ لی اور اس وقت رانچی میں ریسلنگ کی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔ یاسمینہ نے ریاستی اور قومی سطح پر منعقدہ مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ آج ،انھیں آئیکان مان کی ضلع کی دو درجن سے زیادہ لڑکیاں ریسلنگ کے میدان میں کوشاں ہیں۔

اس کارنامے پر انھیں متعدد مواقع پرانعامات سے نوازا گیا ہے۔ یاسمینہ نے 2012 میں نالہ گڑھ میں منعقدہ سب جونیئر نیشنل ریسلنگ چیمپین شپ کے 43 کلوگرام وزن میں پہلا انعام جیتا تھا۔ اسی طرح 2017 میں چتوڑ میں منعقدہ 29 ویں گرلز سب جونیئر نیشنل ریسلنگ چیمپین شپ ، 2011 میں تیسرا قومی سطح کارورل ٹورنامنٹ 2021 ویں خواتین سینئر نیشنل ریسلنگ چیمپین شپ کا 57 کلوگرام وزن ، اسی سال میں انڈر 23 فری اسٹائل گریکو گومن اسٹائل میں ویمن نیشنل ریسلنگ چیمپیئن شپ کے 55 کلوگرام زمرے میں حصہ لیااوراپنی صلاحیتوں کومنوایا۔

یاسمینہ نے سال 2019 میں خواتین کی قومی ریسلنگ چیمپیئن شپ کا 55 کلو ، سال 2013 میں جونیئر نیشنل ریسلنگ چیمپین شپ کا 44 کلو ، سال 2017 میں 20 ویں ویمن نیشنل ریسلنگ چیمپین شپ میں حصہ لیا۔یاسمینہ نے ان کے علاوہ بھی درجنوں مقابلوں میں حصہ لیا اور بہت سے مقابلوں میں جیت بھی حاصل کی۔ یاسمینہ کے شکل میں ہندوستان کو ایک ایسا نایاب ہیرا ملا ہے جومستقبل میں عالمی سطح پر کوہ نور بن کر چمک سکتاہے۔