ڈبلیو ٹی سی فائنل: نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 249 رن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
ڈبلیو ٹی سی فائنل
ڈبلیو ٹی سی فائنل

 

 

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 249 رن پر سمٹ گئی ہے۔ اس طرح سے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگ 32 رنوں کی سبقت مل گئی ہے کیونکہ ہندوستان نے 217 رن بنائے تھے۔ آج ہندوستانی گیندبازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خصوصی طور پر محمد شامی اور ایشانت شرما نے اپنی سوئنگ کرتی ہوئی گیندوں سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا۔ محمد شامی کو جہاں 4 وکٹ ملے وہیں ایشانت شرما کو 3 وکٹ ملے۔ علاوہ ازیں 2 وکٹ اشون کو، جب کہ 1 وکٹ رویندر جڈیجہ کو حاصل ہوا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ولیمسن نے 49 رن بنائے، جب کہ ساؤتھی نے آج آخر میں بہترین 30 رن بنائے۔ ویسے نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ 54 رن کانوے نے بنائے۔