پہلا دن بارش کی نذر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بارش بن گئی رکاوٹ
بارش بن گئی رکاوٹ

 

 

 ساؤتھمپٹن۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹسٹ چمپئین شپ کے فائل کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا۔دن بھر میدان کو کھیل کے قابل بنانے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن وقفہ وقفہ سے بارش کے باعت مقامی وقت 2:40 بجے پہلے دن کے کھیل کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ لیجنڈ سچن تندولکر نے ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سیریز بسٹ آف تھری یا ایک سیریز کے طور پر ہونی چاہئے تھی ۔ سچن نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ آئی سی سی کے سامنے کچھ چیلینج ضرور رہے ہوں گے لیکن آگے ضرور اس میں تبدیلی ہوگی۔

 ایک خصوصی انٹرویو میں سچن نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بارے میں کہا آئی سی سی کو ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ پرکام کرنا چاہئے ، تاکہ فائنل ایک میچ کا نہیں بلکہ سیریز کی طرح کھیلا جائے ۔ جب آپ50 اوورزکا ورلڈ کپ یا ٹی20 چمپیئن شپ کھیلتے ہیں تو آپ کسی بھی ٹیم کے خلاف ایک بارکھیلتے ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس پول میں ہیں۔یہ ڈبلیو ٹی سی فائنلز سیریز ہونی چاہئے ۔ ایسے میں بسٹ آف تھری میچ صحیح ہوتے ۔

یہ طے کیا جاسکتا ہے کہ آپ ان میچوں کوکیسے کھیلتے ہیں ۔ ایک گھر میں ، ایک بیرون ملک یا جو بھی فیصلہ کیا جاتا ، میرے خیال میں آئی سی سی کے سامنے بھی بہت سے چیلینجز رہے ہوں گے ۔ وقت کے ساتھ ، وہ یقینی طور پر اس کے لئے ایک حل تلاش کریں گے ۔ورلڈ ٹسٹ چیمپیئن شپ سے قبل فائنل میں انگلینڈ کے موسم اور حالات کے فائنل میں رول کے بارے میں پوچھے جانے پر سچن نے کہا انگلینڈ میں موسم کا بہت بڑا رول ہوتا ہے ۔ اگر پچ میں گھاس ہے اور آسمان ابرآلود ہے تو آپ کو شروع میں محتاط رہنا ہوگا۔ ایک بار جب آپ کی آنکھیں جم جائیں تو آپ ساؤتھمپٹن کی پچ پر بیٹنگ کرسکتے ہیں ۔پچ اور باونس نہ صرف ہندوستانی ٹیم بلکہ نیوزی لینڈ کے لئے بھی پریشانی ہوسکتی ہے ۔