ورلڈ کپ: ہند۔ پاک میچ اور ثانیہ مرزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ورلڈ کپ: ہند۔ پاک  میچ اور ثانیہ مرزا
ورلڈ کپ: ہند۔ پاک میچ اور ثانیہ مرزا

 

 

ٹینس اسٹار اور پاکستان کے  کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہند۔پاک  میچ کے دن کی مصروفیت بتا دی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو روایتی حریف ہند۔ پاک  کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس ہائی وولٹیج میچ کو دنیا بھر میں شائقین کرکٹ دیکھیں گے اور ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کو ہند پاک  میچ کے باعث ماضی میں  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا ہے لیکن اس بار انہوں نے میچ والے دن کی اپنی مصروفیت بتا دی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ میں ہند پاک کے میچ والے دن سوشل میڈیا سے دور رہوں گی۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ثانیہ کے شوہر شعیب ملک بھی شامل ہیں۔