کوہلی نے کیوں لیا ریٹائرمنٹ؟ شاستری کے بیان نے مچائی ہلچل

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2025
 کوہلی نے کیوں لیا ریٹائرمنٹ؟ شاستری کے بیان نے مچائی ہلچل
کوہلی نے کیوں لیا ریٹائرمنٹ؟ شاستری کے بیان نے مچائی ہلچل

 



ممبئی : کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ویراٹ کوہلی نے مئی 2025 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ 123 ٹیسٹ میچوں میں 9,230 رنز، 46.85 کی اوسط اور 30 شاندار سنچریوں کے ساتھ انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ لیکن اس عظیم کھلاڑی کی الوداعی پر حال ہی میں سابق ہندوستان ی کوچ اور کرکٹر روی شاستری نے اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکتا تھا اور انہیں زیادہ عزت و وقار کے ساتھ رخصت کیا جانا چاہیے تھا۔سونی لِو کے ایک ویڈیو میں شاستری نے دل کھول کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا ۔۔۔ جب کوئی بڑا کھلاڑی رخصت ہوتا ہے تب ہی اس کی اہمیت کا صحیح اندازہ ہوتا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ ویراٹ کا جانا اس طرح ہوا۔ میرے خیال میں اسے زیادہ بہتر انداز میں ہینڈل کیا جا سکتا تھا۔ کچھ اور بات چیت، کچھ اور عزت ملنی چاہیے تھی۔

ویراٹ کوہلی کا شاندار ٹیسٹ کیریئر

ویراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کیریئر کسی سنہری خواب سے کم نہ تھا۔ 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو سے لے کر 2025 تک، انہوں نے ہندوستان ی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ آسٹریلیا میں ہندوستان کی تاریخی ٹیسٹ سیریز فتح میں ان کی کپتانی کا جادو صاف جھلکتا ہے۔ روی شاستری نے جو اس وقت ٹیم کے کوچ تھے کہا کہ ویراٹ جیسا کھلاڑی اور کپتان دوبارہ ملنا مشکل ہے۔ اس کا جنون، اس کی قیادت نے ہندوستان ی کرکٹ کو نئی راہ دکھائی۔

کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کی خبر نے کرکٹ دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ فیصلہ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان سے ٹھیک پہلے سامنے آیا۔ اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے شاستری نے کہا کہ اگر ان کے ہاتھ میں ہوتا تو وہ آسٹریلیا ٹور کے بعد کوہلی کو دوبارہ کپتان بنا دیتے۔ شاستری نے کہا،میں اسے آسٹریلیا ٹور کے بعد فوراً کپتان بناتا۔اس وقت ہندوستان کو آسٹریلیا میں 1-3 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شاستری کا ماننا ہے کہ کوہلی کی قیادت اس ہار کے بعد بھی ٹیم کو نئی سمت دے سکتی تھی۔

روی شاستری کے ان بیانات سے یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ شاید ویراٹ کوہلی نے کپتانی نہ ملنے کی وجہ سے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے بتایا تھا،ویراٹ نے اپریل کے شروع میں ہم سے رابطہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔ اس نے ان برسوں میں ہر گیند پر اپنا 200 فیصد دیا ہے، چاہے وہ بیٹنگ کر رہے ہوں یا نہ ہوں۔

نئے کپتان کے ساتھ نئی شروعات
ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی کے بعد سلیکٹرز نے نوجوان بلے باز شبھمن گل کو انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ یہ سیریز 20 جون سے شروع ہو رہی ہے۔ اب شبھمن گل کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ کوہلی اور روہت جیسے عظیم کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کریں اور ہندوستان ی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی منزل تک پہنچائیں۔