کورونا ہونے کی تشہیر کیا ضروری ہے: کیون پیٹرسن

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2021
کیون پیٹرسن
کیون پیٹرسن

 



 

 نئی دہلی۔کورونا کا شکار ہونے کے بعد اس کی تشہیر کرنا آج کل کا فیشن ہو گیا ہے۔ اس رجحان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے اپنی خفگی کا اظہار کیا ہے ۔

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ کیوں لوگ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس کا اعلان کرتے ہیں۔ پیٹرسن نے ٹوئٹر پر لکھی اپنی پوسٹ میں کہا کہ برائے مہرانی کوئی مجھے بتائے گا کہ اس اعلان کی کیا ضرورت ہے کہ آپ کو کورونا وائرس ہو گیا ہے۔

کیون پیٹرسن کے پیغام پر کمنٹس کرتے ہوئے آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے سوال کیا کہ آپ کو یہ خیال آج کیوں آیا اس پہلے کیوں نہیں؟۔دوسرے کمنٹس میں ریوراج سنگھ نے مذاقاً کہا کہ میں آپ کی ٹانگ کھینچ رہا ہوں۔

یوراج سنگھ کے کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے سچن سے معذرت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

کیون پیٹرسن کی اس پوسٹ کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔