شبھمن گل نے کہا ۔۔۔ روہت بھائی کی کپتانی کے گن سیکھنے کی خواہش

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 09-10-2025
شبھمن گل نے کہا ۔۔۔ روہت بھائی کی کپتانی کے گن سیکھنے کی خواہش
شبھمن گل نے کہا ۔۔۔ روہت بھائی کی کپتانی کے گن سیکھنے کی خواہش

 



نئی دہلی: ہندوستان کے نئے نامزد ون ڈے کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ وہ اس "سکون" کو اپنانا چاہتے ہیں جو ان کے سابقہ کپتان روہت شرما نے ڈریسنگ روم میں لایا کرتے تھے، جب وہ اس ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے سے ون ڈے کپتانی سنبھالیں گے۔25 سالہ گل، جو پہلے ہی ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، اپنی ون ڈے کپتانی کا آغاز 19 سے 25 اکتوبر تک آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز سے کریں گے۔

بدھ کو دوسرے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل، جب ان سے ان کے وسیع کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو گل نے کہا، "روہت بھائی کا سکون اور گروپ کے درمیان جو دوستی انہوں نے قائم کی، میں وہ اپنانا چاہتا ہوں۔گل نے روہت اور اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائی کو کم کرنے کی کوشش بھی کی، جو اب صرف ون ڈے فارمیٹ میں دستیاب ہیں کیونکہ دونوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل اور ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

جبکہ کوہلی اس وقت لندن میں ہیں، روہت اپنے گھر ممبئی میں ہیں۔ دونوں 15 اکتوبر کو آسٹریلیا روانگی سے پہلے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔گل نے کہاکہ دونوں نے ہندوستان کے لیے اتنے میچ جیتے ہیں۔ بہت کم لوگوں کے پاس اتنی مہارت اور تجربہ ہے۔ ہمیں ان کی ضرورت ہے۔اپنی ون ڈے کپتانی پر بات کرتے ہوئے گل نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

گل نے کہاکہ یہ اعلان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ (احمد آباد) کے بعد کیا گیا، لیکن مجھے تھوڑی پہلے ہی اس کا علم ہو گیا تھا۔ ہندوستان کی قیادت کرنا ایک اعزاز ہے۔"

انہوں نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی، جنہیں بھارتی کرکٹ میں جاری تبدیلی کے دماغ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

گل نے کہاکہ ہمارا تعلق اچھا ہے۔ ہم کھلاڑیوں کو محفوظ بنانے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم فاسٹ بولرز کا پول تیار کرنے پر بھی گفتگو کرتے ہیں۔"