ورلڈ کپ ٹی 20 ٹرافی کا ورچوئل ٹور شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-08-2021
ٹی 20 ورلڈ کپ
ٹی 20 ورلڈ کپ

 

 

دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کا ورچوئل ورلڈ ٹور شروع ہوگیا۔

چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ کے نظم پڑھنے کے ساتھ ٹرافی ٹور کا آغاز ہوا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ممکن نہیں تھا۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے چاہنے والے میگا ایونٹ کی ٹرافی دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں شروع ہوگا