تمنا بھاٹیا کے ساتھ طیارے میں ،ویرات کوہلی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تمنابھاٹیہ
تمنابھاٹیہ

 

 

بالی وڈ ادکارہ تمنا بھاٹیا نے طیارے میں ’ویرات کوہلی‘ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ تمنا نے اپنی یہ تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

وہ ایک نجی طیارے میں بیٹھی ہیں اور تصویر میں ناشتے کے لیے وہ اپنے پاس رکھے بسکٹ بھی دکھا رہی ہیں۔ تاہم ان کی اس تصویر میں موجود ایک دلچسپ چیز کو ان کے مداحوں نے نوٹس کیا اور وہ تھا ان کے پیچھے بیٹھے ’ویرات کوہلی‘۔

 

 

مداحوں نے ان کی تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’ویرات کوہلی آپ کے پیچھے کیوں بیٹھے ہیں؟ کسی نے سوال کیا کہ کیا تمنا انڈین پریمیئر لیگ کا میچ دیکھنے جارہی ہیں؟ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے پیچھے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نہیں بلکہ میک اپ آرٹسٹ فلورین ہوریل بیٹھے ہیں جو ویرات کوہلی جیسے دیکھائی دیتے ہیں۔ (ان پٹ ایجنسی)