ویراٹ کوہلی : انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
انسٹا گرام پر نمبر ون کرکٹر
انسٹا گرام پر نمبر ون کرکٹر

 

 

ہندوستانی کرکٹ کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ کی دنیا میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا جہاں وہ انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

ان کی اس کامیابی کا اعتراف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ آئی سی سی نے ایک گرافیکل امیج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویرات کوہلی10 کروڑ کلب میں شامل ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ ویرات کوہلی نے کرکٹ کی دنیا میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ ان سے قبل کئی سلیبریٹیز اور اسپورٹس کے ستارے انسٹاگرام پر 20 کروڑ سے زیادہ فالوورز رکھتے ہیں۔اسپورٹس کی شخصیات میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کے 26 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

اسی طرح ریسلر ’دی راک‘ کے انسٹاگرام پر 22 کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں، جبکہ لیونل میسی کے انسٹا پر چاہنے والوں کی تعداد 18 کروڑ سے زیادہ اور برازیلین اسٹار نیمار کے چاہنے والوں کی تعداد 14 کروڑ سے زیادہ ہے۔