کوہلی : کپتانی چھوڑنے کا اعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-01-2022
ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا
ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا

 

 

نئی دہلی: ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی جب کہ انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کا اعلان انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے اگلے دن ٹوئٹر پر کیا۔

کوہلی نے ٹوئٹر پر لکھا، 'میں نے سات سال کی محنت اور جدوجہد سے ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کی کوشش کی۔ میں نے اپنا کام پوری ایمانداری سے کیا ہے۔ اور میں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہر چیز کو کسی نہ کسی وقت رکنا پڑتا ہے۔ اور یہ وقت میرے لیے ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہونے کا ہے۔

 

انھوں نے لکھا، 'اس سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، لیکن میری کوششیں اور ایمان کبھی نہیں مانا۔' ویرات کے ٹویٹ پر بی سی سی آئی نے ہندوستانی کرکٹ میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

بورڈ نے ٹویٹ کیا، 'بی سی سی آئی ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو ان کی متاثر کن قائدانہ صلاحیت کے لیے مبارکباد دیتا ہے جس نے ٹیم کو مزید بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے 68 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی جس میں سے ٹیم انڈیا نے 40 میں کامیابی حاصل کی۔ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد کافی تنازعہ ہوا تھا۔

کوہلی کو ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سلیکٹرز اور ویرات کوہلی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔