گوا میں کیسینو شپ پر مقابلے کو تیار وجیندر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
وجیندر سنگھ ایک سال کے وقفے کے بعد رنگ میں اترنے کے لئے تیار ہیں
وجیندر سنگھ ایک سال کے وقفے کے بعد رنگ میں اترنے کے لئے تیار ہیں

 

 

نئی دہلی: ہندوستان کے مایہ ناز باکسر اور اولمپک میڈلسٹ وجیندر سنگھ ایک سال کے وقفے کے بعد رنگ میں اترنے کے لئے تیار ہیں - وجیندر سنگھ کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال سے رنگ سے باہر ہیں-

ناک آؤٹ کنگ وجیندر 19 مارچ کو اپنے ناقابل شکست آرڈر کو 12-0 (آٹھ دفعہ ناک آؤٹ فتح) کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ دوبارہ رنگ میں واپس آئیں گے اور یہ مقابلہ گوا کے مجسٹک پرائیڈ کیسینو شپ پر ہوگا۔ ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی کیسینو شپ پر باکسنگ کا میچ کھیلا جائے۔

وجیندر کے حریف کا جلد اعلان کیا جائے گا۔