ہندوستان آٹھویں بار فائنل میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2022
انڈر 19 ورلڈ کپ : ہندوستان آٹھویں بار فائنل میں
انڈر 19 ورلڈ کپ : ہندوستان آٹھویں بار فائنل میں

 

 

اینٹی گوا :ہندوستان نے آسٹریلیا کو 96 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ہندوستانی ٹیم مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر 8ویں بار اس ٹورنامنٹ کے ٹائٹل میچ میں داخل ہوئی ہے۔ ہندوستان نے کپتان یش دھول (110) کی سنچری اور شیخ رشید کے 94 رنز کی بدولت 50 اوورز میں 290 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کی اننگز 41.5 اوورز میں 194 رنز پر سمٹ گئی۔ لچلن شا نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے۔ وکی اوسٹاول نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دھول کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پانچ فروری کو ہونے والے فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

روی کمار نے ٹیگ وائلی (1) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ انگکرش رگھوونشی نے کوری ملر (38) کا وکٹ لیا۔ وکی اوستوال نے کیمبل کیلاوے (30) کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ کپتان کوپر کینولی (3) نشانت سندھو کا شکار بنے۔ اس کے بعد کینگرو ٹیم سنبھل نہ سکی۔

اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 50 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 290 رن بنائے۔ کپتان یش دھول 110 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ شیخ رشید نے 94 رنز بنائے۔ دنیش بانا نے 4 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 20 رنز بنائے۔ آخری اوور میں 27 رنز بنائے۔ نشانت سندھو 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 ہندوستان نے اپنی پہلی دونوں وکٹیں 37 پر گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد راشد اور دھول نے 204 رنز کی شراکت قائم کی۔ یش دھول انڈر 19 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے تیسرے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے ویرات کوہلی اور انمکت چند یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 اوپنرز نے مایوس کیا

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور ٹیم نے 37 کے اسکور پر اپنے دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا دیں۔ انگکرش رگھوونشی 6 رنز بنا کر ولیم سالزمین کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے جب کہ ہرنور سنگھ نے 16 رنز بنا کر جیک سین فیلڈ کو اپنی وکٹ دی۔ انگکرش رگھوونشی 6 رنز بنا کر ولیم سالزمین کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ ہرنور سنگھ 16 رنز بنا کر جیک سین فیلڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ 

کوارٹر فائنل میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر لاسٹ فور میں جگہ پکی کی۔ اے یو ایس نے پاکستان کو 119 رنز سے ہرا دیا۔

 ہندوستان کے پاس 5ویں بار ٹائٹل جیتنے کا موقع ہے۔  ہندوستان کے پاس 5ویں بار ٹائٹل جیتنے کا موقع ہوگا۔ ہندوستان اب تک 4 بار ٹائٹل جیت چکا ہے۔ ہندوستان نے 2000، 2008، 2012، 2018 میں ٹائٹل جیتا ہے۔ آسٹریلیا اب تک 3 بار ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔