عمران ملک، اسپیڈ سنسنی کو مل گئی "ڈیبیو کیپ "۔

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2022
عمران ملک، اسپیڈ سنسنی کو مل گئی
عمران ملک، اسپیڈ سنسنی کو مل گئی "ڈیبیو کیپ

 

 

 نئی دہلی : ہندوستانی تیز رفتار سنسنی خیز عمران ملک کو اتوار کو تجربہ کار ہندوستانی بالر بھونیشور کمار نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیم کے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے پہلے اپنی نیشنل پہلی کیپ سونپی گئی۔ یہ میچ ہندوستان نے آئر لینڈ کو  7 وکٹوں سے ہرایا ،اس میچ میں ہاردک پانڈیا کی زیرقیادت ٹیم انڈیا نے آئرلینڈ پر 7 کٹوں کی فتح کے ساتھ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میچ میں ہندوستان کو  12 اوورز میں 109 رنز کا ہدف تھا جسے ٹیٹ انڈیا نے با آسانی پار کرلیا تھا۔ 

بہرحال عمران ملک نے اپنے انٹر نیشنل کرئیر کا آغاز کرلیا ۔حالانکہ انہیں صرف ایک اوور کرنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے چودہ رن دئیے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے ، اس میچ میں سب کی نظریں عمران ملک پر تھیں ۔ مگر مختصر اسکور کے میچ میں عمران ملک کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں مل سکا۔

 یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے تیز گیند باز نے آئی پی ایل 2022 میں رفتار  سے سب کو متاثر کیا تھا، جہاں اس نے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کی تباہ کن رفتار اور وکٹیں لینے کی صلاحیت۔ نے ماضی کے کئی عظیم  کرکٹر ز کو متاثر کیا ہے،

بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر بھونیشور کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں عمران کو ٹوپی دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک خواب پورا ہونے والا لمحہ!!عمران ملک کو مبارک ہو جو ٹیم انڈیا کے لیے اپنا ٹی ٹونٹی کیریئر کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں، انہیں کیپ نمبر 98 مل گئی،" بی سی سی آئی نے پوسٹ کیا۔