دہرادون 6 نومبر (پی ٹی آئی) وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ویمنز ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کرکٹر سنیہ رانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتراکھنڈ کی ان بیٹیوں کی بہترین مثال ہیں جو ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ان کے اعزاز میں 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔
بدھ کی رات وزیر اعلیٰ نے سنیہ رانا کو ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت، عزم اور صلاحیت کے ذریعے عالمی سطح پر اتراکھنڈ کا نام بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی نوجوانوں بالخصوص بیٹیوں کے لیے تحریک ہے۔ ریاستی حکومت کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں اور مراعات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سنیہ رانا نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بھی ملک اور اتراکھنڈ کا نام فخر سے بلند کرنے کی کوشش جاری رکھیں گی۔
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رن سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کا خطاب جیتا جس پر ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔