ٹورنٹو: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ میکسیکو کے بعد کینیڈا تک پہنچ گیا جہاں ٹورنٹو میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب نے شائقین فٹ بال کو مسحور کر دیا۔ کینیڈا کے تاریخی شہر ٹورنٹو نے دنیا بھر سے آنے والے فٹ بال مداحوں کا شاندار انداز میں استقبال کیا اور کھیل کے سب سے بڑے عالمی میلے کو موسیقی، ثقافت اور رنگوں کے حسین امتزاج سے یادگار بنا دیا۔
La cantante canadiense de origen marroquí, Nora Fatehi, se sumó al rapero francés Vegedream y al DJ de Bangladesh Sanjoy para interpretar "Siir Siir" en la apertura del #MundialDeFútbol en Canadá 🇨🇦pic.twitter.com/2UByjkyNPU
— Ceremoniólogo 🏟🎆 (@ceremoniologo) June 12, 2026
کینیڈا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ سے تقریباً نوے منٹ قبل شروع ہونے والی اس تقریب میں معروف کینیڈین اور بین الاقوامی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ فیفا کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ تقریب میں ایلانس موریسیٹ، ایلیسیا کارا، جیسی ریز، مائیکل بوبلے، نورا فتیحی، ایلیانا، ویلیم پرنس اور دیگر فنکار شریک ہوں گے۔
تقریب کا آغاز مقامی ثقافت کی عکاسی کرنے والے روایتی مقامی رقاصوں کی پرفارمنس سے ہوا جس نے کینیڈا کی تہذیبی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا۔ اس کے بعد مختلف فنکار یکے بعد دیگرے اسٹیج پر آئے اور اپنے مقبول گیتوں سے شائقین کا جوش بڑھایا۔ ایلیسیا کارا نے اپنے مشہور گیت پیش کیے جبکہ جیسی ریز اور دیگر فنکاروں نے بھی تقریب کو یادگار بنا دیا۔
Canada’s March to the Match continues to work its way through the Toronto streets toward the stadiums.
— Devin Heroux (@Devin_Heroux) June 12, 2026
Beautiful scenes as fans chant and cheer and high five fans who are lining the streets.
It’s going to be electric inside the stadium today. pic.twitter.com/PUg96LzLYn
اس موقع پر سب سے زیادہ توجہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اور گلوکارہ نورا فتیحی نے حاصل کی۔ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موسیقی منصوبے کا حصہ بننے والے اپنے گیت "سیر سیر" کی شاندار پیشکش کی۔ ان کی پرفارمنس کے دوران اسٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا اور شائقین نے ان کے انداز کو بے حد سراہا۔ مختلف بین الاقوامی میڈیا اداروں نے بھی نورا کی پرفارمنس کو تقریب کی نمایاں جھلکیوں میں شمار کیا۔
ٹورنٹو اسٹیڈیم کو کینیڈا کے روایتی سرخ اور سفید رنگوں سے سجایا گیا تھا۔ روشنیوں کے دلکش مظاہرے اور جدید طرز کی بصری پیشکشوں نے تقریب کو مزید پرکشش بنا دیا۔ فیفا کے مطابق افتتاحی تقریب کا مرکزی تصور کینیڈا کی ثقافتی رنگا رنگی، مختلف برادریوں کے باہمی اتحاد اور فٹ بال کی عالمی طاقت کو اجاگر کرنا تھا۔
A rousing rendition of Canada’s national anthem is sung here at the Toronto Stadium before kick off vs Bosnia 🇨🇦 pic.twitter.com/hWBbN2Sizn
— Layth (@laythy29) June 12, 2026
یہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ میزبان ممالک میں الگ الگ افتتاحی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ میکسیکو میں پہلے ہی شکیرا اور برنا بوائے کی شاندار پرفارمنس نے عالمی توجہ حاصل کی تھی جبکہ ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب نے بھی اسی روایت کو آگے بڑھایا۔ فیفا کا مقصد تینوں میزبان ممالک کی ثقافت اور شناخت کو دنیا کے سامنے منفرد انداز میں پیش کرنا ہے۔
Canada’s World Cup opening ceremony at Toronto Stadium here in Ontario pic.twitter.com/QKQLCXpc3p
— Layth (@laythy29) June 12, 2026
افتتاحی تقریب کے بعد کینیڈا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان میچ کھیلا گیا جبکہ دن کے دوسرے بڑے مقابلے میں امریکا اور پیراگوئے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ اس طرح فٹ بال کے اس عظیم عالمی میلے کے دوسرے دن کا آغاز بھی شاندار جوش و خروش اور رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ ہوا۔ٹورنٹو کی افتتاحی تقریب نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ فیفا ورلڈ کپ صرف فٹ بال کا مقابلہ نہیں بلکہ مختلف تہذیبوں، زبانوں اور ثقافتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والا عالمی جشن بھی ہے۔
Rema performing ‘GOALS’ alongside Lisa & Anitta at the 2026 FIFA WorldCup Opening Ceremony in Sofi Stadium, Los Angeles, USA! 🇺🇸 pic.twitter.com/JdOHEBKkti
— REMA STATS (@RemaStats) June 13, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: لاس اینجلس میں شاندار افتتاحی تقریب، فیوچر اور ٹائلا کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا
لاس اینجلس: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے امریکی مرحلے کا آغاز ایک رنگا رنگ اور یادگار افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ موسیقاروں اور گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو مسحور کر دیا۔
امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ سے قبل لاس اینجلس کے سوفائی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب میں امریکی ریپر فیوچر اور جنوبی افریقی گلوکارہ ٹائلا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سرکاری گیت "گیم ٹائم" پیش کرکے حاضرین کا جوش و خروش بڑھا دیا۔
دونوں فنکار اسٹیج پر مرکزی توجہ کا مرکز رہے اور ان کی پرفارمنس نے فٹ بال کے اس عظیم عالمی میلے کے لیے ایک شاندار ماحول پیدا کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کے سرکاری سماجی رابطوں کے صفحات پر بھی تقریب کی جھلکیاں شیئر کی گئیں جنہیں دنیا بھر کے شائقین نے بے حد پسند کیا۔
LISA opens the FIFA World Cup 2026 in style with an unforgettable performance of "Goals" in Los Angeles. 🏆🔥 pic.twitter.com/mOb8MRjPdo
— World Cup 2026 (@WorldCupMedia_) June 13, 2026
"گیم ٹائم" 29 مئی 2026 کو جاری کیا گیا تھا اور یہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سرکاری میوزک البم کا ساتواں گیت ہے۔ فیوچر نے میدان کے وسط میں قائم خصوصی اسٹیج سے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا۔ انہوں نے سرخ اور چاندی رنگ کی چمکدار جیکٹ پہن رکھی تھی اور ان کے اسٹیج پر آتے ہی تماشائیوں نے زبردست خیرمقدم کیا۔
کچھ ہی دیر بعد ٹائلا بھی اسٹیج پر نمودار ہوئیں۔ سفید لباس اور دلکش انداز میں انہوں نے اپنے حصے کی پرفارمنس پیش کی جبکہ پس منظر میں رقاصوں کے گروپ نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔ بعد ازاں دونوں فنکار ایک ساتھ مرکزی اسٹیج پر آئے اور اپنے گیت کا اختتام کیا جس پر اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔
افتتاحی تقریب میں دنیا کے دیگر معروف فنکار بھی شریک ہوئے جن میں بلیک پنک کی رکن لیزا۔ برازیلین گلوکارہ انیتا اور نائجیریا کے مقبول گلوکار ریما شامل تھے۔
From Benin City to the FIFA World Cup stage. 🇳🇬🌍
— Soar Africa! (@SSE_NGA) June 13, 2026
Rema performing at USA's opening ceremony in Los Angeles. pic.twitter.com/gGzHX2GQKA
تقریب کا ایک اور یادگار لمحہ اس وقت سامنے آیا جب لیزا۔ انیتا اور ریما نے فیفا ورلڈ کپ کے سرکاری البم کے ایک اور گیت "گولز" کی مشترکہ پرفارمنس پیش کی۔
لیزا نے لاس اینجلس کی مشہور علامتوں جیسے کھجور کے درختوں۔ سرف بورڈ اور سانتا مونیکا کے مشہور جھولے سے متاثر اسٹیج سیٹ کے درمیان اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا۔ سفید لباس میں ملبوس لیزا نے اپنی منفرد انداز سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
بعد ازاں انیتا اسٹیج پر آئیں اور اپنے حصے کا گیت پیش کیا جبکہ ان کے ساتھ موجود رقاصوں نے تقریب میں مزید رنگ بھر دیے۔ نائجیریا کے سپر اسٹار ریما نے بھی شاندار انداز میں پرفارم کیا اور آخر میں تینوں فنکار ایک ساتھ اسٹیج پر جمع ہوئے جس کے بعد شاندار اختتامی منظر نے شائقین کو خوب داد دینے پر مجبور کر دیا۔
موسیقی۔ ثقافت اور فٹ بال کے حسین امتزاج نے سوفائی اسٹیڈیم کو ایک عالمی جشن میں تبدیل کر دیا۔ افتتاحی تقریب نے نہ صرف شائقین کو محظوظ کیا بلکہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایک یادگار آغاز بھی فراہم کیا۔
امریکا۔ کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے اس عالمی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریبات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ فیفا ورلڈ کپ صرف کھیل نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑنے والا ایک عالمی ثقافتی میلہ بھی ہے۔