ٹوکیو اولمپکس : کورونا کے سبب ٹی وی کا بازار گرم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2021
ٹوکیو اولمپکس
ٹوکیو اولمپکس

 

 

ٹوکیو :جاپان میں اولمپکس گیم کے آغاز سے قبل ہی بڑے سکرین والے ٹی وی سیٹوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جاپانی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلا کی وجہ سے ٹوکیو میں اولمپک مقامات اور کچھ دیگر علاقوں میں تماشائیوں کے بغیر مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اورشہریوں کو ھروں میں اولمپکس گیمز دیکھنے کے لئے کہا جارہا ہے۔

گھروں میں رہنے کے احکامات کے بعد واضح تصاویر اور اعلی معیار والیساونڈ سسٹم کے جدید ماڈل کے ٹی وی سیٹ صارفین میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔

بگ کیمرا انکارپوریشن کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ عوام میں اولمپکس گیمز سے پہلے50 انچ سے بڑی سکرین والے ٹی وی سیٹ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔بیک کیمرا ، نوجیما اور یودوباشی کیمرا کے 65 انچ ایمیٹنگ ڈائیڈ اوایل ای ڈیٹی وی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔