ٹوکیو اولمپکس میں امید کی کرن جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
ٹوکیو اولمپکس میں امید کی کرن جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں
ٹوکیو اولمپکس میں امید کی کرن جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں

 

 

ٹوکیواولمپکس میں اس بار جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ ان سے بہترکارکردگی کی امید کی جارہی ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جیت پر انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایسے میں جھارکھنڈ کے کھلاڑی جی جان لگائے ہوئے ہیں۔جھارکھنڈ کی بیٹیا ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تمغہ جیتنے کے لئے تیار نظرآرہی ہیں۔ عالمی نمبر 1 آرچر دیپیکا کماری گولڈ میڈل جیت سکتی ہیں جبکہ نکی پردھان اور سلیمہ ٹیٹے ہاکی میں گول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر ان لڑکیوں نے بہترکارکردی کا مظاہرہ کیاتوہندوستان کانام روشن ہوگا۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے بھارتی دستے میں شامل دیپیکا کماری پرسب کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں کیونکہ وہ ماضی میں بہترمظاہرہ کرچکی ہیں۔

دپیکا اس وقت دنیا کی نمبر ون خاتون آرچر ہیں۔ ان سے پورے ملک کو طلائی تمغے کی امیدیں ہیں کیونکہ ابھی کچھ دن پہلے ہی دیپیکا کماری نے ورلڈ کپ میں تین طلائی تمغے جیتے تھے۔

سلیمہ ٹیٹےدیپیکا کماری نے ایشین چیمپیئن شپ، دولت مشترکہ کھیلوں اور ورلڈ کپ میں تمام طلائی تمغے جیتے ہیں۔ اس بار اولمپکس کی باری ہے۔ دیپیکا کماری 13 جون 1994 کو جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کے راتو چٹی میں پیدا ہوئی تھیں۔ دیپیکا کے والد آٹو رکشہ چلاتے تھے۔ انہوں نے رانچی سے نرسنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔

سنہ 2005 میں دیپیکا کو ارجن آرچری اکیڈمی میں موقع ملا۔ مرکزی وزیر ارجن منڈا کی اہلیہ میرا منڈا یہ اکیڈمی چلاتی ہیں۔سنہ 2009 میں پہلی بار انہوں نے کیڈٹ ورلڈ چیمپیئن شپ جیت کر سب کو اپنی صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔ اب تک دیپیکا ایشین چیمپیئن شپ، دولت مشترکہ کھیلوں اور ورلڈ کپ میں چار طلائی، تین چاندی اور کانسی کے چار تمغے جیت چکی ہیں۔

جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع کے ہیسل گاؤں میں 8 دسمبر 1993 کو پیدا ہوئے نکی پردھان نے بین الاقوامی ہاکی میں ایک اپنی پہچان بنالی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: آئی اوسی کی سالانہ رپورٹ اور مالی تفصیلات شائعسنہ 2011 میں رانچی میں کھیلے گئے 34 ویں قومی کھیلوں میں جھارکھنڈ سے کھیلتے ہوئے نکی نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیں۔

سنہ 2015 میں نکی نے پھر 35 ویں قومی کھیلوں میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بدولت انہیں بھارتی ٹیم میں جگہ ملی۔نکی پردھان نے بھارت کے لیے 104 میچ کھیل کر 2 گول کیا ہے۔ نکی پردھان ٹیم کے لئے ایک بہتر مڈفیلڈر کا کردار ادا کرتی ہیں۔

وہیں ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شامل جھارکھنڈ کی بیٹی سلیمہ ٹیٹے کی پیدائش 27 دسمبر 2001 کو ضلع سمڈیگا کے ایک چھوٹے سے گاؤں بڑکی چھاپر میں ہوا تھا۔سنہ 2014 میں سلیمہ قومی سب جونیئر خواتین کے مقابلے میں جھارکھنڈ کے لئے کھیلی۔ اس کے بعد سلیمہ کو قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا۔ سلیمہ نے بھارت کی جانب سے 29 میچ کھیل چکی ہیں۔ سلیمہ کو بہترین ڈفینڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔