کرکٹ ہے، جنگ نہیں --- حارث رؤف

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2023
کرکٹ ہے، جنگ نہیں --- حارث رؤف
کرکٹ ہے، جنگ نہیں --- حارث رؤف

 



لاہور : ہندوستان اور پاکسستان کے درمیان کرکٹ کو جنگ کی شکل دینے والوں کو پاکستان کے  فاسٹ بالر حارث رؤف نے پیغام دیا ہے کہ یہ کھیل ہے کھیل ہی رہنے دیں۔ ہندوستانکے خلاف میچ کوئی جنگ نہیں ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل  لاہور میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ’اپنے لک  کے لیے کسی بھی ایونٹ میں کھیلنا ایک فخر کی بات ہوتی ہے۔ ون ڈے کرکٹ ہم کافی وقت سے کھیلتے آئے ہیں خالی کنڈیشنز کا فرق ہو گا۔انہوں نے ان صحافیوں کو مایوس کردیا جو ہند ۔ پاک میچ کے نام پر ایک بار پھر ماحول کو گرم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

نسیم شاہ کے ورلڈ کپ میں نہ ہونے پر حارث رؤف نے کہا کہ ’ہمارے پاس دوسرے ایسے بالر ہیں جنہیں ہم استعمال کر سکتے ہیں۔ اُن کے ساتھ کافی کھیلا ہوا ہے۔ حسن علی کا کم بیک ہے۔ اُس کے ساتھ کافی کرکٹ کھیل چکا ہوں۔

حارث رؤف سے جب اُن کی فٹنس کے بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے دلچسپ انداز میں وہیں بیٹھے بیٹھے حرکت کرنا شروع کر دی اور بولے ’بالکل ٹھیک جی۔ الحمدللہ جی۔‘ ہندوستان کے خلاف میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے فاسٹ بالر بولے کہ ’ہم لڑائی کرتے ہیں اُن کے ساتھ؟ کرکٹ کھیل رہے ہیں، جنگ تھوڑی لگی ہوئی ہے؟ جوش نظر آتا ہے بالکل، بطور ٹیم ہمیں اپنے آپ پر کافی یقین ہے ہم بہترین ہیں۔ ہم اپنا بہترین دیں گے۔‘ ورلڈ کپ میں بولنگ کرنے کے بارے میں فاسٹ بالر نے کہا کہ نیا گیند کروانا یا پرانا گیند کروانا، یہ اُن کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ کوشش کریں گے کہ وہ اپنا بہترین دیں۔

خیال رہے پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے بدھ کی صبح ہندوستانجانا ہے جبکہ پاکستان ٹیم کا 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں وارم اپ میچ ہو گا۔