پاکستانی کرکٹ کا المیہ۔ انگلینڈ نے بھی کیا دورے سے انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-09-2021
پاکستا نی کرکٹ کو ایک اور دھچکہ
پاکستا نی کرکٹ کو ایک اور دھچکہ

 

 

لندن: افغانستان میں طالبان کی آمد نے جہاں پاکستان کو سیاسی سازشوں کا ماہر ثابت کیا وہیں پاکستانی کرکٹ کو اس سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا دیا ہے۔ پہلے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ شروع کرنے سے پہلے وطن لوٹ گئی اور اب انگلینڈ نے بھی انکار کردیا ہے۔ یعنی کے پاکستانی کرکٹ میدانوں میں الو ہی بولے گا۔

آج پاکستانی کرکٹ کو ایک اور بری خبر ملی کہ انگلینڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے معذرت کرلی ہے ۔

 پاکستان کو دہشت گردی کی پشت پناہی کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے ۔ سیاسی اور سفارتی کھیلوں نے پاکستان کے کھیلوں کا کچومر نکال دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ’سکیورٹی وجوہات‘ کی بنا پر اچانک سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد اب انگلینڈ نے بھی مین اینڈ وومن ٹیمز کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اختتام ہفتہ پر بورڈ نے ایک اجلاس کے دوران پاکستان میں انگلینڈ کی وومنز اینڈ مینز کے کھیلے جانے والے ایکسٹرا میچز کو نہ چاہتے ہوئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں ہم نے اکتوبر میں پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز ورلڈ کپ سے قبل بطور وارم میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کھیلی جانی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مزید کہا گیا ہے کہ ’ہمارے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی ذہنی اور جسمانی صحت ہمیشہ ترجیح رہے گی اور خاص طور جس صورتحال سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں۔

آغاز میں جب نیوزی لینڈ نے سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ دورہ پاکستان کے حوالے سے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے۔

 نیوزی لینڈ کی جانب سے عین میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ’سکیورٹی وجوہات‘ کی بنا پر سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد پہلے ہی شبہہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انگلینڈ بھی دورہ پاکستان منسوخ کر سکتا ہے۔

 انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ’ہم خطے کا سفر کرنے کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ ہیں اور ہمارے خیال میں اس دورے سے ٹیم پر جو پہلے ہی کرونا کی وجہ سے سخت پابندیوں کے ماحول سے گزر رہی ہے مزید دباؤ بڑھے گا۔‘

انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ منسوخ کرنے کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے اپنے عہد سے پیچھے ہٹنے پر مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کرکٹ برادری کے ایک رکن کو اس وقت مایوس کیا جب جسے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔‘ رمیز راجہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’ہم انشا اللہ اس سے نکل جائیں گے۔‘ ’یہ پاکستان ٹیم کے لیے دنیا بہترین ٹیم بننے اور ٹیموں کو ان سے کھلینے کے لیے بغیر کسی عذر