ٹوکیواولمپکس میں بائیڈن نہیں، مسزبائیڈن ہونگی شامل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
ٹوکیواولمپکس میں مسزبائیڈن ہونگی شامل
ٹوکیواولمپکس میں مسزبائیڈن ہونگی شامل

 

 

واشنگٹن

امریکی صدر جو بائیڈن 23 جولائی سے ٹوکیو میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کے مطابق صدر بائیڈن ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لئے کوئی پروگرام نہیں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد اولمپک مقابلوں میں حصہ لے گا۔ گذشتہ ہفتے ایک جاپانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو اولمپک پروگرام میں شامل کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

تاہم امریکی عہدیداروں نے جاپان اولمپکس پروگرام میں محترمہ بائیڈن کی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اس سے قبل 2008 میں اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش نے بیجنگ اولمپک پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ ان پٹ )