ٹیم انڈیا کا دورہ جنوبی افریقہ ایک ہفتے کے لیے ٹل سکتا ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ٹیم انڈیا کا دورہ جنوبی افریقہ ایک ہفتے کے لیے ٹل سکتا ہے
ٹیم انڈیا کا دورہ جنوبی افریقہ ایک ہفتے کے لیے ٹل سکتا ہے

 

 

نئی دہلی :آواز دی وائس

اومی کرون ویرینٹ کے خطرے کی وجہ سے ٹیم انڈیا کا جنوبی افریقہ کا دورہ خطرے میں ہے۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے مطابق دورہ ایک ہفتے کے لیے ملتو ی ہوسکتا ہے۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ہندوستان کو افریقہ میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ 9 دسمبر کو ٹیم کو افریقہ روانہ ہونا ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا انفیکشن کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ یہاں پایا جانے والا کورونا کا نیا ورژن اومی کرون دنیا کے 24 ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ کئی ممالک نے افریقی ممالک سے آنے والی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

بی سی سی آئی حکومت کی منظوری کا منتظر ہے

 بی سی سی آئی کے مطابق ہم سیریز کو ایک ہفتہ تک بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ کورونا کی نئی قسم سے جڑے خطرات ہیں۔

کھلاڑیوں کی حفاظت اور صحت ہماری ترجیح ہے اور ہم فی الحال حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔ ہم اس حوالے سے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سے مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کے انتخاب کو بھی روک دیا ہے۔

وزیر کھیل نے کہا تھا – بی سی سی آئی کو حکومت سے بات کرنی چاہئے۔

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی کو ٹیم بھیجنے سے پہلے حکومت سے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ صرف بی سی سی آئی ہی نہیں تمام بورڈز کو اپنی ٹیم کو کسی ایسے ملک میں بھیجنے سے پہلے حکومت سے بات کرنی چاہیے جہاں خطرہ ہو۔ بی سی سی آئی کو ٹیم کو جنوبی افریقہ بھیجنے سے پہلے حکومت سے بات کرنی چاہیے۔

۔ 3 ٹیسٹ میچوں کے بجائے 2 ٹیسٹ ہو سکتے ہیں

 رپورٹس کے مطابق 3 ٹیسٹ کے بجائے 2 ٹیسٹ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے، تاکہ ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ کے دورے پر جانے سے پہلے کچھ وقت مل سکے۔