ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 3 ون ڈے کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا تھا جو اب ملتوی کردیا گیا ہے۔تین ون ڈے میچز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں جو آئندہ برس کھیلے جائیں گے۔ این زیڈ سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہندوستان اس سیزن کا دورہ نہیں کرے گا ، اور نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں اگلے شیڈول مردوں کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد دورہ کرے گا
دریں اثناءنیوزی لینڈ کے کھلاڑی خود نومبر کے آخر سے پہلے گھر واپس نہیں آئیں گے اور انہیں کو رنٹائن سے گزرنا پڑے گا جو شاید کرسمس ڈے سے پہلے ختم نہیں ہوگا۔ اس کے نتیجے میں اس سال نیوزی لینڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ نہیں ہوگا۔نیوزی لینڈ اس وقت پاکستان میں ہے جہاں وہ وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔ جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فورا بعد ہندوستان میں اتریں گے۔