چینئی ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آج میزبان ٹیم نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔۔جس کا سہرا ایک پھر اسٹار بیٹسمین روہت شرما کے سر گیا۔آج ہندوستان نے خراب شروعات کے باوجود دن کے کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا لئے تھے- ہندوستان کی جانب سے روہت شرما نے شاندار کارردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 161 رنز بناے - انہوں نے مشکل وقت میں آجینکیہ راھانے کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لئے 162 رنز جوڑے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ اور معین علی نے 2-2 وکٹیں لیں- اس سے قبل آج صبح ہندوستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا- کھیل کے دوسرے اوور کی تیسری گیند پرشوبہم گل بغیر رن بناے آؤٹ ہو گۓ- اس کے بعد روہت شرما اور چیتیشور پوجرا نے ٹیم کو سمبھالا دیا- کھیل کے اختتام تک ٹیم نے 300 رن بنا کر اپنی پوزیشن قدرے مستحکم کر لی تھی۔
روہت شرما کی اننگ کی سب سے بڑی خوبی اس کا فٹ ورک تھا۔ خاص طور پر اسپنرز کے خلاف ۔ایک ایسی وکٹ پر جہاں بال گھوم رہی تھی۔روہت شرما نے اپنے قدموں کا بھرپور استعمال کیا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتک روہت وشرما نے ہندوستانی اننگ کے 68 فیصد رن بنائے ہیں۔جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ چارلس بینر مین کا تھا جو 67 فیصد کا تھا۔
روہت شرما نے ایک سو تیس بال میں چودہ چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ یہ اننگز کھیلی۔ روہت شرما کی ہوم گرانڈ پر لگاتار ساتویں سینچری تھی اس سے قبل یہ ریکارڈ محمد اظہر الدین کا تھا جنہوں نے چھ سینچریاں بنائی تھیں۔
Not changed my opinion about Rohit Sharma from 3 years ago ... https://t.co/ucuKp2oQNz
— Nasser Hussain (@nassercricket) February 13, 2021