ہند۔پاک میچ کے ٹکٹ غائب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-10-2021
کرکٹ کا روایتی بخار
کرکٹ کا روایتی بخار

 

 

 دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان  کے درمیان شیڈول میچ کی تمام ٹکٹیں محض چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔یہ روایتی ٹکر اور جنگ کے ماحول کا اثر ہے۔ در اصل ایک طویل عرصے سے کرکٹ مداح دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے نہیں دیکھ پائے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ہند۔ پاک میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں جس کے بعد کئی شائقین کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن انتظارکے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔

ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر کپتان ہوں گے، سرفراز ڈراپ اتوار کی رات ہند۔ پاک میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کےلیے پیش کی گئی تھیں جو پیر کی صبح تک فروخت ہوچکیں۔

سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کے نہ ملنے کی شکایت کی اور ٹکٹوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ ہند ۔پاک ورلڈکپ میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

اس میچ کے میچ کے ٹکٹ ہی نہیں ختم ہوئے ہیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے بھی شائقین نے ابھی سے اندازے قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مختلف صارفین جہاں 2007 اور 2009 ورلڈ کپ کی فاتح  ہند ۔ پاک  ٹیموں اور مختلف کھلاڑیوں سے متعلق یادیں تازہ کرتے رہے وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو موجودہ ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں سے متعلق اپنی توقعات کا تبصروں کا حصہ بناتے رہے۔