کورونا وائرس نے جہاں زندگی کی مختلف سرگرمیوں کو متاثر کیا وہی کھیلوں کے میدانوں کو بھی ویران کر دیا یہاں تک کہ گذشتہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو بھی دو دفعہ منسوخ کر دیا گیا۔ اس ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہندوستان میں ہونا تھا جو کورونا کی خطرناک صورتحال کے سبب ممکن نہ ہو سکا، لیکن اس کے انعقاد کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
مگرکرکٹ کی مشہور ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق یو اے ای میں شیڈول انڈین پریمئر لیگ 15 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں 30 میچز کھیلے جائیں گے، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلے راونڈ کے میچز یواے ای کے ساتھ عمان میں ہوں گے۔
انڈین کرکٹ کنٹرولبورڈ نے ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے لئے باضابطہ طور پر لکھنا ہے، مجوزہ پروگرام کے مطابق سپر 12 مرحلے کے میچز 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔
آئی سی سی نے یکم جون کو ہونے والے اجلاس میں انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کو جون کے آخر تک میچز کے مقامات کے بارے میں تفصیلات بتانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی یو اے ای منتقلی کا امکان پیدا ہوگیا تھا۔میگا ایونٹ کے عرب امارات منتقلی کا باضابطہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے چند روز میں متوقع ہے۔