ٹی 20 ورلڈکپ: ہند۔ پاک ٹکر23 اکتوبر کو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ٹی 20 ورلڈکپ: ہند۔ پاک ٹکر23 اکتوبر کو
ٹی 20 ورلڈکپ: ہند۔ پاک ٹکر23 اکتوبر کو

 

 

 آواز دی وائس : نئی دہلی

رواں سال منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان23 اکتوبر کو ہوگا۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے میچز 18 اکتوبر سے 13 نومبر تک ساتھ مختلف شہروں کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ 

 ورلڈکپ میں کُل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 12 کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ چار ٹیمیں کوالیفائی راؤنڈ کے بعد ورلڈکپ کا حصہ بن سکیں گے۔

انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ ون

جبکہ انڈیا، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش گروپ ٹو میں ہیں۔

ورلڈکپ کا آغاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جو آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔

ہندوستان کا مقابلہ 23 اکتوبر کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم ہار گئی تھی۔ سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ جیت کر آنے والی دو دیگر ٹیموں کے ساتھ گروپ ون میں شامل ہوں گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو دنیا بھر میں منعقد ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے والی دو ٹیموں کے ساتھ گروپ ٹو میں شامل کیا جائے گا۔