ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : اور ہندوستان باہر ہوگیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : اور ہندوستان باہر ہوگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : اور ہندوستان باہر ہوگیا

 

 

ابوظبی: لیجئے ! کھیلا کوئی۔ جیتا کوئی اور ہارا کوئی لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے اخراج ہندوستان کا ہوگیا۔ کیونکہ ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا ’اگرمگر‘ کے جس بھنور میں پھنسی تھی اس سے باہر آنے کا دارومدار اپنے سے زیادہ دوسروں کی کار کردگی پر تھا۔ جس میں ہندوستانی ٹیم کو مایوسی ہوئی اور سیمی فائنل میں داخلہ کا خواب ٹوٹ گیا ۔ جب سپر 12 کے 40ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امیدیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ اگر اس میچ میں کیوی ٹیم ہار جاتی تو ہندوستان ٹاپ 4 میں ترقی کر سکتا تھا لیکن ایسا نظر نہیں آیا۔ نیوزی لینڈ نے نہ صرف میچ جیتا بلکہ سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی جیت لیا۔

ابوظبی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا اور انہوں نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

افغانستان فائدہ نہ اٹھا سکا

اننگز کے 11ویں اوور میں افغانستان کی ٹیم نے ڈیون کونوے کی وکٹ کا بڑا موقع گنوا دیا۔ دراصل کونوے حامد حسن کے اوور میں شاٹ لگانے کی کوشش میں محمد شہزاد کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے لیکن نہ ہی وکٹ کیپر شہزاد اور نہ ہی ٹیم کا کوئی کھلاڑی اپیل کے لیے آگے آیا۔ اگلے اوور میں گیند ڈیون کونوے کے بلے کا کنارہ لیتی ہوئی دیکھی گئی اور شہزاد کے دستانے میں چلی گئی۔

راشد کی 400 وکٹیں

میچ میں مارٹن گپٹل کی وکٹ لینے کے ساتھ ہی راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنی 400 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے افغانستان کے اور مجموعی طور پر دنیا کے چوتھے بولر بن گئے۔

افغانستان کا ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا

افغانستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے اوور میں ہی ایڈم ملنے نے محمد شہزاد کو پویلین واپس بھیج دیا، وہ صرف چار رنز بنا سکے۔ اس سے اگلے اوور میں حضرت اللہ زازئی بھی ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

افغانستان کو تیسرا نقصان رحمان اللہ گرباز کی وکٹ کا اٹھانا پڑا وہ چھ رنز بنا کر ٹم ساوتھے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد گلبدین نائب اور نجیب اللہ زدران کے درمیان 37 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد نائب کو اش سوڈھی نے بولڈ کر دیا، انہوں نے 15 رنز بنائے۔ 

نجیب اللہ زدران اور محمد نبی نے ٹیم کی ڈوبتی ناو کو کچھ سہارا دیا اور سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 59 رنز کی شراکت داری ہوئی جس کے بعد نبی 14 رنز بنا کر ٹم ساوتھے کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

اس سے اگلے اوور میں بولٹ نے نجیب اللہ زدران اور کریم جنت کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔ آٹھویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی راشد خان تھے وہ تین رن بنا کر جیمی نیشم کا شکار بنے۔

کیوی ٹیم کی 5ویں کامیابی، سعودی نے محمد نبی (15) کو آؤٹ کیا۔ نجیب اللہ زدران (73) کی اننگز پر بریک بولٹ لگا، جو شاندار بلے بازی کر رہے تھے۔ بولٹ نے دو گیندوں کے بعد کریم جنت (2) کی وکٹ حاصل کی۔ راشد خان (3) اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی اور نجیب اللہ زدران نے چوتھی وکٹ کے لیے 48 گیندوں پر 59 رنز جوڑے۔ٹی ٹوئنٹی میں نجیب اللہ زدران (73) کی یہ چھٹی ففٹی تھی۔