اوسیجیک: اریبہ خان نے جونیئر اسکیٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
اوسیجیک: اریبہ خان نے جونیئر اسکیٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا
اوسیجیک: اریبہ خان نے جونیئر اسکیٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا

 

 

اوسیجیک: ہندوستان کی اریبہ خان نے پیر کو کروشیا کے اوسیجیک میں 2022 انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن(ISSF) شاٹ گن ورلڈ چیمپئن شپ میں جونیئر اسکیٹ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

اریبہ خان نے فائنل میں اپنے 40 شاٹس میں سے 29 شاٹس لگائے۔ جب کہ برطانیہ کی سوفی ہرمن نے 30 شاٹس اسکور کرکے طلائی تمغہ جیتا۔

رومانیہ کی رویکا ماریہ اسلائی نے 20 شاٹس مار کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا، جب کہ ہندوستان کی مفضل زہرہ دیسا والا 12 ہدف کو نشانہ بنانے کے بعد چوتھے نمبر پر رہیں۔

جونیئر ٹریپ مردوں کی ٹیم مقابلے میں شپت بھاردواج، شردول ویہان اور آریہ تیاگی نے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد چیمپئن شپ میں ہندوستان کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔

شوٹ آف کے بعد اریبہ خان کوالیفائنگ راؤنڈ میں تیسرے نمبر پر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے فائنل میں جانے کے لیے اپنا رینکنگ میچ جیت لیا۔