شعیب ملک بیٹے کو حافظ بنانا چاہتے ہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2023
شعیب ملک بیٹے کو حافظ بنانا چاہتے ہیں
شعیب ملک بیٹے کو حافظ بنانا چاہتے ہیں

 

 پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانا چاہتے ہیں ایک انٹرویو میں کرکٹر شعب ملک کو بطور مہمان مدعو کیا گیا جس میں ان سے دلچسپ سوال جواب پوچھے گئے۔

میزبان کی جانب سے شعیب ملک سے ان کے بیٹے کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کو کبھی کرکٹر بنانے کیلئے زور نہیں دیں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو نہ صرف کرکٹر بلکہ کسی بھی کام کیلئے زبردستی نہیں کروں گا۔
 
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قرآن حفظ کروانا میری خواہش ہے  اور میں ایسا چاہتا ہوں اس کے علاوہ وہ اچھا پڑھے اور سب کی عزت کرے، بس میں یہ چیزیں اپنے بیٹے سے چاہتا ہوں، باقی وہ زندگی میں جو کرنا چاہتا ہے وہ کرے۔